Download (7MB)
آؤ نماز سیکھیں
مع رنگ بھرنے کی کتاب
تالیف: مولانا سید منہاج الحق استاذ جامعہ احتشامیہ کراچی
صفحات: ۴۰
اشاعت: ۱۴۲۹ / ۲۰۰۸
ناشر: ایم آئی ایس پبلشرز کراچی
نماز دین کا انتہائی اہم ستون ہے۔ اور اس فریضہ کی اہمیت پر کس قدر توجہ دلائی گئی ہے، اس سے بھی مسلمان واقف ہیں۔ اور نماز چونکہ دینی اور شرعی فریضہ ہے اس لیے اسے شریعت کی طرف سے سکھائے گئے طریقے کے مطابق پڑھنا ضروری ہے۔
آج کل اچھے خاصے تعلیم یافتہ لوگوں سے نماز کے مسنون طریقے میں کوتاہی ہو جاتی ہے۔ اور بچے بھی چونکہ بڑوں کی دیکھا دیکھی نماز پڑھتے ہیں اس لیے وہ بھی مسنون طریقہ نہیں سیکھ پاتے ( الا ماشاء اللہ ) ۔ اس کتاب کا بنیادی مقصد بچوں کو نماز کا مسنون طریقہ سکھانا ہے، اس لیے اس میں نماز کے ارکان کے طریقہ پر ہی زور دیا گیا ہے، البتہ آخر میں نماز سے متعلق کچھ ضروری تفصیل بھی دے دی گئی ہے۔ نماز کے افعال کی مزید وضاحت کے لیے ممکنہ حد تک تصویری خاکے بھی دیے گئے ہیں۔ اور چونکہ یہ کتاب اصلاً بچوں کے لیے ترتیب دی گئی ہے (اگر چہ بڑے بھی اس سے مستفید ہو سکتے ہیں )، چنانچہ بچوں کی دلچسپی بڑھانے کے لیے اس کتاب کے آخر میں سادے خاکے بھی دیے گئے ہیں تاکہ بچے ان میں رنگ بھر سکیں ، اور اس کتاب کو شوق سے پڑھیں ۔
فیس بکی دوست باخبر رہنے کے لئے ہمارا فیس بک پیج فالوو کرسکتے ہیں۔ شکریہ۔
nice books. I am happy to see them.