Download (8MB)
انوار مناسک
مولف: حضرت مولانا مفتی شبیر احمد صاحب قاسمی
صفحات: ۶۸۰
ناشر: مکتبہ یوسفیہ دیوبند
انوار مناسک، جناب مولانا مفتی شبیر احمد صاحب زید مجيدة حمد صاحب زید مجدہ کی حج کے موضوع پر مفصل کتاب ہے۔ حج اسلام کا ایک بنیادی رکن ہے۔ اور چونکہ عام طور پر اسکو ادا کرنے کا موقع زندگی میں ایک بار ملتا ہے، اور وہ بھی دیار پاک میں جہاں کے احوال سے یک گونہ نا واقفیت ہوتی ہے۔ نیز نقل و حمل کے آلات کی تیز رفتاری سے کئی ایک مسائل میں نئی صورتیں پیش آگئی ہیں، اسلئے ضرورت ایک مدلل مفصل کتاب کی تھی جو امت کی راہنمائی کرے۔ مفتی شبیر احمد صاحب ماشاء اللہ حج سے خاص شغف رکھتے ہیں، بار بار اللہ تعالیٰ نے ان کو حج کی سعادت سے بہرہ ور کیا ہے، اور مسائل پر بھی نظر رکھتے ہیں، اسلئے تمام نئی ضرورتیں ان کے سامنے ہیں۔ اور ان کا حل تلاش کرنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں چنانچہ انہوں نے اس کتاب میں کوئی گوشہ تشنہ باقی نہیں چھوڑا ۔ ہر مسئلہ مدلل و مفصل ارقام فرمایا ہے ۔
فیس بکی دوست باخبر رہنے کے لئے ہمارا فیس بک پیج فالوو کرسکتے ہیں۔ شکریہ۔