Share this Book
Related Books
Responses
-
میرا دادا دارالعلوم دیوبند سے فارغ التحصیل ہیں
مولانا غلام خسین قریشی بنوں
فضلاء کرام کا لسٹ ارسل کریں شکریہ-
معلوم نہیں
-
Download (5MB)
اساتذہ دارالعلوم دیوبند اور ان کی سندیں
اس کتاب میں موجودہ اور ماضی قریب میں وفات شده اساتذه دورہ حدیث شریف دار العلوم دیوبند کا مختصر تعارف اور ان کی جملہ متداول کتب حدیث کی سندوں کو مسند الہند حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی تک بیان کیا گیا ہے۔
جمع و ترتیب: مولانا محمد تسلیم عارفی مظفرنگری، مولانا عبد اللہ شیر خان سہارنپوری
صفحات: ۲۴۰
اشاعت: ۱۴۴۴ / 2023
ناشر: مکتبۃ الحرمین دیوبند
Related Books


یہ حضرات دوسروں کو قربانی کی ترغیب دیتے ہیں، فضائل سناتے ہیں، مسائل اور آداب سیکھاتے ہیں جبکہ خود اس عمل سے محروم رہتے ہیں۔
یہ وہ لوگ ہیں جن کی ہر عید اس امید کے ساتھ آتی ہے کہ اس دفعہ قربانی کریں گے لیکن ہر دفعہ کی طرح یہ عید بھی یوں ہی گذر جاتی ہے تب یہ اور ان کے بچے ایک دوسرے کو تسلی دیتے ہوئے اگلی عید سے امید باندھ لیتے ہیں۔
ان کا عید کا دن، انتظار کا دن ہوتا ہے، رشتہ داروں، پڑوسیوں کا انتظار، دوستوں اور تعلق والوں کا انتظار۔
یہ لوگ عید کے دن گھر جائیں تو بچوں کے سامنے ٹوٹتے بنتے ہیں، باہر جائیں تو عزت نفس کو ٹھیس پہنچتی ہے۔
یہ لوگ رب کی مرضی، تقدیر کے فیصلوں، معاشرے کے عدم توازن کو تو سمجھتے ہیں اور اس پر صابر رہتے ہیں لیکن ان کے ماتحت تو نہیں سمجھتے ہوں گے۔
کیا یہ اپنی محرومی، مایوسی، ہماری رویوں کو لیکر اپنے رب سے راز و نیاز نہیں کرتے ہوں گے؟۔
لہذا ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ جو لوگ پورا سال ہماری فکر کرتے ہیں ایسے موقع پر ہم ان کی فکر کریں۔ اپنے آس پاس ایسے لوگوں کو ڈھونڈیں اور ان کو اپنی خوشیوں میں شریک کریں۔ اگر آپ کو رہنمائی چاہیے تو ہم سے رابطہ کریں۔
Leave a Reply