راولپنڈی - کراچی

امتِ مسلمہ کی زبوں حالی پر اہلِ علم و دانش بے چین و مضطرب دکھائی دیتے ہیں اور فکری آبیاری کے لیے عملاً کام کرنا چاہتے ہیں، لیکن شخصیت سازی کے اسلوب سے عدم واقفیت کی وجہ سے مؤثر دینی کام نہیں کر پاتے۔ عملی میدان میں پیش آمدہ مشکلات کے باعث انہیں ایک ایسے مربی کی تلاش ہوتی ہے جو عملی کام کے تقاضوں اور اسالیب سے آگاہ کرے اور ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مثبت دینی کام میں لگا دے۔

اسی ضرورت کے پیشِ نظر عملی کام کا تجربہ رکھنے والے علماء و فضلاء کے لیے یہ مختصر کورس مرتب کیا گیا ہے، تاکہ انہیں دورِ حاضر کے چیلنجز سے روشناس کرایا جائے اور مؤثر دینی خدمت کا طرز سکھایا جائے، تاکہ وہ اپنی ذات کو معاشرے کے لیے نافع و مؤثر بنا سکیں۔

رجسٹریشن و تفصیلات
albn.org/ulama

Bachon kay Liye 60 Sunehri Ahadith By Abdul Malik Mujahid بچوں کے لیے 60 سنہری احادیث

Read Online

Bachon kay Liye 60 Sunehri Ahadith By Abdul Malik Mujahid بچوں کے لیے 60 سنہری احادیث

Download (5MB)

Link 1      Link 2

پیارے بچوں کے لیے ساٹھ سنہری احادیث
اللہ کے رسول کی مبارک زندگی ہمارے لیے ہدایت کا شفاف سرچشمہ ہے۔ ہمیں زندگی کے ہر ہر لمحے پر آپ ﷺ کی پاکیزہ سیرت سے رہنمائی ملتی ہے اور ہمارے نو نہالوں کے لیے بھی اس میں ہدایت کا وافر سامان ہے۔ صحابہ کرام میں سے سیکڑوں چھوٹی عمر کے صحابہ کرام نے اپنے لڑکپن میں رسول اللہ ﷺ کی صحبت پائی اور آپ ﷺ نے بڑی محبت اور حکمت سے انہیں دین کی باتیں اور آداب معاشرت سکھائے۔ زیر نظر مجموعہ میں انھی احادیث کا انتخاب کیا گیا ہے جو خاص بچوں کی تعلیم و تربیت سے تعلق رکھتی ہیں۔ ان سے آپ کے بچوں کو اپنی زندگی سنوارنے میں یقیناً مدد ملے گی۔

احادیث برائے پلے گروپ 
احادیث برائے پریپ گروپ
احادیث برائے نرسری گروپ 

ترتیب: عبد المالک مجاہد
صفحات: 35
اشاعت: ۱۴۳۵
ناشر: مکتبہ دار السلام

Sponsored by

Sponsored by

Sponsored by

Sponsored by

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *