Download (1MB)
چہرے کا پردہ قرآن وسنت کی روشنی میں
زیر نظر رسالہ حضرت مولانا مفتی شاکر الرحمن نقشبندی مجددی مدظلہ کا تحریر کردہ فتوی ہے، جس کے اندر حضرت نے کافی تفصیل کے ساتھ چہرے کے پردے پر بحث فرمائی ہے، اور چہرے کا پردہ نہ کرنے پر فساد کو واضح فرما کر اس سے بچنے کی ترغیب دلائی ہے۔
اگر ایک سلیم العقل شخص خالی الذہن ہو کر اس رسالہ کا مطالعہ کرے تو یہ بات آسانی سے سمجھی جاسکتی ہے کہ پردہ نہ کرنے کی صورت میں فساد کی جڑ چہرہ ہی ہوتا ہے ، اس پر حضرت نے عقلی و نقلی دلائل پیش فرمائے ہیں اور پھر آخر میں اپنے اکابر علماء کے اس موضوع پر لکھے گئے فتاوی جمع فرما دینے ہیں۔
تحریر : مفتی شاکر الرحمن نقشبندی مجددی خلیفہ مجاز حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی مجددی مدظلهم، فاضل جامعہ دار العلوم کراچی
صفحات: 34
اشاعت: 2024
ناشر : شعبہ تصنیف و تالیف جامعة الحبيب شاداب کالونی فیصل آباد