امتِ مسلمہ کی زبوں حالی پر اہلِ علم و دانش بے چین و مضطرب دکھائی دیتے ہیں اور فکری آبیاری کے لیے عملاً کام کرنا چاہتے ہیں، لیکن شخصیت سازی کے اسلوب سے عدم واقفیت کی وجہ سے مؤثر دینی کام نہیں کر پاتے۔ عملی میدان میں پیش آمدہ مشکلات کے باعث انہیں ایک ایسے مربی کی تلاش ہوتی ہے جو عملی کام کے تقاضوں اور اسالیب سے آگاہ کرے اور ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مثبت دینی کام میں لگا دے۔

اسی ضرورت کے پیشِ نظر عملی کام کا تجربہ رکھنے والے علماء و فضلاء کے لیے یہ مختصر کورس مرتب کیا گیا ہے، تاکہ انہیں دورِ حاضر کے چیلنجز سے روشناس کرایا جائے اور مؤثر دینی خدمت کا طرز سکھایا جائے، تاکہ وہ اپنی ذات کو معاشرے کے لیے نافع و مؤثر بنا سکیں۔

رجسٹریشن و تفصیلات
albn.org/ulama

Copyright

 

اس ویب سائٹ پر موجود کتب کے جملہ حقوق بحق مصنفین و ناشرین محفوظ ہیں۔ تمام کتابوں کو خالص علمی، تحقیقی اور تبلیغی مقاصد کے لیے پیش کی جاتی ہیں نیز یہ کتب اگلی نسلوں کے لئے بطور علمی ورثہ محفوظ بنانے کی ایک کوشش ہے۔ لھذا کسی قسم کے مالی یا مادی نفع کے لیے استعمال نہ کریں۔

اگر کوئی ان کتب کو کسی بھی طرح مثلا موبائل ایپ، آڈیو ویڈیو بکس کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں تو مصنف یا ناشر سے رابطہ کرکے اجازت لیں۔ شکریہ

یہاں موجود زیادہ تر کتابیں وہ ہیں جو آن لائن منتشر موجود ہیں صرف ان کو یکجا کرکے بہتر صورت دی گئی ہے تاکہ استفادہ آسان ہو۔ نیز صرف مستند اور علمی کتب پوسٹ کی جاتی ہیں، اشتعال انگیز، نفرت انگیز یا توہین آمیز کتب پوسٹ نہیں کی جاتیں۔

مطمحِ نظر وہ علم دوست مسلمان ہیں جن کو ان کتب تک بوجوہ رسائی حاصل نہیں، لہذا جن احباب کے لیے کتاب کی ھارڈ کاپی کا حصول ممکن ہے وہ ضرور خریدیں تاکہ مصنف و ناشر کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ کتاب میں یکسوئی سے پڑھنے کی لذت و برکت حاصل ہو۔

ھارڈ کاپی خریدنے کے لیے کتاب کے ٹائٹل پر موجود ناشر یا مصنف سے رابطہ کریں۔

اگر کسی کتاب کی یہاں موجودگی پر مصنف یا ناشر کو اعتراض ہو یا ان کے طباعتی حقوق متاثر ہو رہے ہوں تو رابطہ کریں تاکہ کتاب ہٹائی جائے۔ شکریہ

منتظمین، مصنفین اور ناشرین کو دعاؤں میں یاد رکھیں اور اس علمی ورثہ کو محفوظ کرنے اور پھیلانے میں ساتھ دیجئے۔ جزاکم اللّٰہ احسن الجزاء

کتاب یا لنک میں غلطی ہو تو مطلع کریں۔

  

Privacy & Cookie Policy

Share your love