
Download (2MB)
مفتی اعظم ہند کے دو فقہی رسالے
كف المومنات عن حضور الجماعات اور صلوة الصالحات
مجالس وعظ میں عورتوں کی شرکت کے متعلق ایک استفتاء کا مفصل جواب جو مفتی اعظم ہند حضرت مولانا مفتی کفایت اللہ صاحب شاہ جہاں پوری رح نے کتب فقہ وفتاوی اور آثار و احادیث کی روشنی میں مرتب فرمایا جو مستقل رسالہ کی شکل میں کف المؤمنات عن حضور الجماعات کے نام سے شائع ہوا۔ اس فتوی میں عورتوں کے مجالس وعظ میں شرکت کے ساتھ نماز باجماعت میں شرکت کا حکم بھی تفصیل سے ذکر کیا گیا ہے۔ اس میں کسی جماعت کا رد مقصود نہیں تھا لیکن کسی غیر مقلد عالم نے بزعم خویش اس کا جواب تحریر کرکے عید احمدی کے نام سے شائع کردیا۔ حضرت مفتی صاحب رحمہ اللہ علیہ نے اس تحریر کا مفصل و مدلل جواب تحریر فرمایا اور صلاة الصالحات کے نام سے شائع فرمایا۔
پیش نظر کتاب انہی دونوں رسالوں کی تحقیق و تخریج پر مشتمل ہے، جس میں حضرت مفتی صاحب رحمہ اللہ علیہ کی تحریر میں ذکر کردہ عبارات اور روایات و آثار کی تحقیق و تخریج کی گئی ہے، جس سے اہل علم کے لیے استفادہ اور نفس مسئلہ کے سلسلے میں استدلال آسان ہو گیا ہے۔ کتاب کے مرتب جناب مفتی سعید الظفر صاحب قاسمی اہل علم کی طرف سے شکریہ کے مستحق ہیں کہ انھوں نے بڑی محنت اور تلاش و جستجو کے ذریعہ ان کی تحقیق و تخریج کر کے ان کی علمی حیثیت کو دو بالا کر دیا۔
تالیف: مولانا مفتی محمد کفایت اللہ صاحب دہلوی
تحقیق و تخریج: مفتی سعید الظفر قاسمی صاحب مفتی جامعہ اشرفیہ روضۃ العلوم ٹانڈہ، سابق معین مدرس دارالعلوم دیوبند
صفحات: 138
اشاعت: 2023
ناشر: دار الترجمة والتحقيق ٹنڈولہ، ٹانڈہ ، رامپور










