راولپنڈی - کراچی

امتِ مسلمہ کی زبوں حالی پر اہلِ علم و دانش بے چین و مضطرب دکھائی دیتے ہیں اور فکری آبیاری کے لیے عملاً کام کرنا چاہتے ہیں، لیکن شخصیت سازی کے اسلوب سے عدم واقفیت کی وجہ سے مؤثر دینی کام نہیں کر پاتے۔ عملی میدان میں پیش آمدہ مشکلات کے باعث انہیں ایک ایسے مربی کی تلاش ہوتی ہے جو عملی کام کے تقاضوں اور اسالیب سے آگاہ کرے اور ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مثبت دینی کام میں لگا دے۔

اسی ضرورت کے پیشِ نظر عملی کام کا تجربہ رکھنے والے علماء و فضلاء کے لیے یہ مختصر کورس مرتب کیا گیا ہے، تاکہ انہیں دورِ حاضر کے چیلنجز سے روشناس کرایا جائے اور مؤثر دینی خدمت کا طرز سکھایا جائے، تاکہ وہ اپنی ذات کو معاشرے کے لیے نافع و مؤثر بنا سکیں۔

رجسٹریشن و تفصیلات
albn.org/ulama

Eidain mein Mubarakbadi ka Masnoon Tareeqa By Maulana Khalid Khan Qasmi عیدین میں مبارکبادی کا مسنون طریقہ

Read Online

Eidain mein Mubarakbadi ka Masnoon Tareeqa By Maulana Khalid Khan Qasmi عیدین میں مبارکبادی کا مسنون طریقہ

Download (2MB)

Link 1      Link 2

عیدین میں مبارکبادی کا مسنون طریقہ
تالیف : مولانا محمد خالد خان قاسمی استاذ جامعہ اسلامیہ مسیح العلوم ، بنگلور
صفحات : ۵۸
ناشر : المكتبۃ القاسميۃ جامعہ اسلامیہ مسیح العلوم ، بنگلور

عید کی مبارک باد میں تقبل الله منا ومنكم (اللہ ہمارے اور تمہارے اعمال قبول کرے) کہنا مستحب ہے، اس لئے کہ حضور اکرم صلی الہ علیہ وسلم اور حضرات صحابہ انہی الفاظ سے مبارک باد دیا کرتے تھے۔ اس رسالہ میں مذکورہ الفاظ کا ثبوت احادیث اور آثار صحابہ و تابعین کی روشنی میں پیش کیا ہے، نیز ان کے معنی و مفہوم اور ان کی جامعیت و معنویت بتاتے ہوئے معاشرہ میں رائج طریقوں کا جائزہ لے کر ان کا حکم بھی بتایا ہے۔

Sponsored by

Sponsored by

Sponsored by

Sponsored by

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *