Download (3MB)
فقہ ولی اللہی یعنی حضرت شاہ ولی اللّٰہ رحمہ اللہ کا فقہی مسلک و مذہب اور خدمات و اثرات و ثمرات
تصنیف: مفتی محمد عبید اللہ الاسعدی مدرس جامعہ عربیہ ہتھوڑا ، بانده
اشاعت: ۲۰۰۴
صفحات: ۲۰۸
ناشر: مجلس نشریات اسلام کراچی
زیر نظر کتاب “فقہ ولی اللہی” میں برادرم مولانا عبید الله الاسعدی نے اجتہاد و تقلید کے موضوع پر حضرت شاہ صاحب کی تمام تحریروں کو پڑھ کر اور شاہ صاحب کے فقہی مسلک کے بارے میں اب تک جو کچھ لکھا گیا ہے ان کا ناقدانہ اور غیر جانبدارانہ جائزہ لے کر حضرت شاہ صاحب کے مسلک اعتدال کو واضح اور روشن کرنے کی کامیاب کوشش کی ہے۔
میرے مطالعہ کی حد تک اب تک اس موضوع پر اتنی تفصیل اور احاطہ کے ساتھ کسی نے قلم نہیں اٹھایا، موجودہ حالات میں اس موضوع پر لکھے جانے کی سخت ضرورت تھی یہ کتاب لکھ کر مولانا موصوف نے وقت کی ایک اہم ضرورت پوری کی ہے ہے۔ انداز بیان شستہ و سلیس اور سنجیدہ ہے، انشاء اللہ اس کتاب کے مطالعہ سے حضرت شاہ ولی اللہ تعالی علیہ کے نقطہ نظر کو سمجھنے میں بہت مدد ملے گی اور تقلید واجتہاد کے بارے میں حضرت شاہ صاحب نے امت مسلمہ کو جس راستہ پر ڈالنے کی کوشش کی تھی اس کی بھر پور نشاندہی ہو جائے گی ۔
اللہ تعالی مصنف کی اس علمی کو کاوش و کوشش کو قبولیت سے نوازے اور قارئین کے لیے اسے نافع تر بنائے۔۔۔۔ مولانا عتیق احمد قاسمی بستوی دار العلوم ندوة العلماء لکھنو
فیس بکی دوست باخبر رہنے کے لئے ہمارا فیس بک پیج فالوو کرسکتے ہیں۔ شکریہ۔
Alhumdulillah very informative