امتِ مسلمہ کی زبوں حالی پر اہلِ علم و دانش بے چین و مضطرب دکھائی دیتے ہیں اور فکری آبیاری کے لیے عملاً کام کرنا چاہتے ہیں، لیکن شخصیت سازی کے اسلوب سے عدم واقفیت کی وجہ سے مؤثر دینی کام نہیں کر پاتے۔ عملی میدان میں پیش آمدہ مشکلات کے باعث انہیں ایک ایسے مربی کی تلاش ہوتی ہے جو عملی کام کے تقاضوں اور اسالیب سے آگاہ کرے اور ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مثبت دینی کام میں لگا دے۔

اسی ضرورت کے پیشِ نظر عملی کام کا تجربہ رکھنے والے علماء و فضلاء کے لیے یہ مختصر کورس مرتب کیا گیا ہے، تاکہ انہیں دورِ حاضر کے چیلنجز سے روشناس کرایا جائے اور مؤثر دینی خدمت کا طرز سکھایا جائے، تاکہ وہ اپنی ذات کو معاشرے کے لیے نافع و مؤثر بنا سکیں۔

رجسٹریشن و تفصیلات
albn.org/ulama

راولپنڈی - کراچی

Garmi ka Mosam aur uske Islami Adaab By Mufti Muhammad Salman Zahid گرمی کا موسم اور اس کے اسلامی آداب

Read Online

Garmi ka Mosam aur uske Islami Adaab By Mufti Muhammad Salman Zahid گرمی کا موسم اور اس کے اسلامی آداب

Download (3MB)

Link 1      Link 2

گرمی کا موسم اور اس کے اسلامی آداب
کتاب میں گرمی کے موسم کی حقیقت اور اُس کے شرعی آداب کو احادیث طیبہ کی روشنی میں ذکر کیا گیا ہے، جسے پڑھ کر ہم اپنے گرمی کے ایام کو قیمتی اور سنت کے مطابق بنا سکتے ہیں اور بہت سی غلطیوں سے بچ سکتے ہیں۔

تالیف: مفتی محمد سلمان زاہد فاضل جامعہ دار العلوم کراچی ۔ استاذ جامعہ انوار العلوم شاد باغ ملیر کراچی
صفحات: ۳۶
طبع ثانی: مئی 2024ء بمطابق ذیقعده ۱۴۴۵هـ

ناشر: جامعہ انوار العلوم شاد باغ ملیر کراچی

اللہ تعالیٰ نے انسان کو جس حال میں رکھا ہے اُس پر بندہ کا راضی اور خوش رہنا بندگی کا تقاضا ہے، خواہ وہ بدلتے ہوئے موسمی تغیرات ہوں یا پیش آنے والے زندگی کے اُتار چڑھاؤ۔ اسی کو شانِ عبدیت کہا جاتا ہے ، جس کا حاصل یہی ہے کہ ہر حال میں اللہ سے راضی رہتے ہوئے ہر ہر موقع پر شریعت کی جانب سے دی جانے والی تعلیمات کو تھاما اور اپنایا جائے۔
زیر نظر کتاب گرمی کا موسم اور اس کے اسلامی آداب“ میں اسی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے گرمی کے موسم کے بارے میں سات اہم آداب ذکر کیے گئے ہیں
صبر اور تسلیم ورضاء۔
عافیت کی دعاء۔
محشر اور دوزخ کی گرمی کا استحضار۔
توبہ واستغفار کی کثرت۔
پیاسے کو پانی پلانا۔
ماتحتوں کے ساتھ آسانی کا برتاؤ۔
غصہ کو قابو میں رکھنا۔
انہیں پڑھئے ، سمجھئے اور عمل کرنے کی کوشش کیجئے۔ ان شاء اللہ اس پر عمل کر کے ہم گرمی کے اس موسم کو اپنے لئے رحمتوں اور برکتوں کے سمیٹنے کا ذریعہ بنا سکتے ہیں۔ مؤلف

Sponsored by

Sponsored by

Sponsored by

Sponsored by

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *