Hajj o Umrah kay Jadeed Masail By Mufti Abubakr Jabir; Mufti Ahmadullah Nisar حج و عمرہ کے جدید مسائل
Download (5MB)
حج و عمرہ کے جدید مسائل
اس کتاب میں صرف وہ مسائل جمع کیے گیے جو عاشقان خدا کے ہجوم یا انتظامی ضروریات نے پیدا کیے ہیں، بطور خاص وہ مسائل جو اہل علم کے درمیان غیر معمول بحث و تحقیق کا موضوع رہے، جدید مسعی ، توسیع شدہ جمرات، منی میں قصر و اتمام ، جدہ کی میقاتی حیثیت، نفل حج یا رفاہی کام وغیرہ دیگر فقہی مذاہب کی آراء کو بھی اس طرح نقل کیا گیا کہ احترام و اعتدال باقی رہے، آج کل ہونے والی بعض عملی کو تاہیوں کی اصلاح بھی مدلل نقل کی گئی ہے۔ مناسک پر مروجہ کتابوں کا تکملہ کہاجاسکتا ہے۔
مرتبین: مفتی ابوبکر جابر قاسمی و مفتی احمد اللہ نثار قاسمی
صفحات: ۲۷۶
ناشر: دارالدعوه والارشاد حیدر آباد
اہم عنوانات
علاقائی اثرات سے دین کی تطہیر۔ انسانی مساوات کا اعلان۔
حرم اور مسجد حرام۔ حدود حرم۔ حدود مسجد نبوی۔ حرم کی نیکیاں۔ حرم کا ہر عمل افضل ہے یا فقط نماز؟۔ پورا حرم یا صرف مسجد حرام۔ حرم کا گناہ بھی زیادہ سنگین۔ برائی کے ارادہ پر بھی مواخذہ۔ یوم عرفہ کس ملک کے اعتبار سے؟۔ مسجد حرام میں نمازی کے سامنے سے گزرنا۔ حنفی کا حرم میں نماز وتر دو سلام سے فقہ اکیڈمی کا فیصلہ۔ مکہ و مدینہ میں پرندوں کو دانہ ڈالنا۔ حرم میں چھوڑے جوتوں اور چپلوں کا حکم۔
حج کی استطاعت سے کیا مراد ہے؟۔ مشترکہ خاندان میں حج کی فرضیت؟۔ حج کا ویزا نہ ملنا مانع وجوب ادا ہے؟۔ فرض حج ساقط نہ ہو گا۔ عورت پر حج کب فرض ہے؟۔ حج کے لیے شوہر کی اجازت۔ محرم یا شوہر کا سفر خرچ۔ محرم سے مراد۔ عورت کا بغیر محرم کے سفر کرنا۔ محرم کا لزوم عورت کے حق میں باعث رحمت۔ حج بدل کے بعد محرم ملے تو دوبارہ حج فرض ہے۔ خادمہ کا حج کفیل کے ساتھ۔ عدت کی حالت میں حج کرنا۔ دوران سفر اگر طلاق ہو جائے؟۔ حج کے لیے زمین ، گھر اور جائداد فروخت کرنا۔ حج کے لیے سامان تجارت ( دکان ) فروخت کرنا۔ حاجت اصلیہ میں مال خرچ کرے یا حج کرے؟۔ زیورات فروخت کر کے حج کرنا۔ حج میں تاخیر کرنے کا گناہ۔ والدین و بیوی کے علاج کے لیے تاخیر کرنا۔ اولاد کی پرورش کے لیے تاخیر کرنا۔ مرض کی وجہ سے حج میں تاخیر کرنا۔ والدین کو حج کروانے میں تاخیر کرنا۔ مکان خرید نے یا تعمیر کرنے کے لیے تاخیر کرنا۔ خود کی شادی کے لیے حج میں تاخیر کرنا۔ اولاد کی شادی کے لیے حج میں تاخیر کرنا۔ بیوی کو ساتھ لیجانے کے لیے حج میں تاخیر کرنا۔ نابینا شخص پر حج۔ سبسیڈی سے حج۔ بینک سے لون لے کر حج کرنا۔ مقروض کے حج کا حکم۔ فکس ڈپازٹ کی رقم سے حج۔ قانون کی خلاف ورزی کر کے حج کرنا۔ ولدیت اور سکونت غلط لکھوا کر حج پر جانا۔ میراث میں بہنوں کا حصہ نہ دے کر حج کرنا۔ کیا حج کے لیے رشوت دے سکتے ہیں؟۔ اجازت حج کو بیچنا۔ مکی کا حج تمتع کرنا۔ آفاقی متمتع کا ایک سے زائد عمرہ کرنا۔ سعودی ملازم کا بلا اجازت حج۔ حج بدل میں حج تمتع۔ عمرہ کا ویزا لیکر حج کرنا۔ خواجہ اجمیری کی درگاہ کا چکر لگانے سے حج ساقط ہوتا۔ سفر حج میں تجارت کرنا۔ حج و زکوۃ کی فرضیت میں فرق۔ حج کی فلم کا حکم۔ اعمال حج میں ترتیب کا حکم۔ نبی کریم صلی السلام کی طرف سے حج برائے ایصال ثواب۔ پانچ سال میں ایک مرتبہ حج کرنا۔ ہر سال حج پر جانا۔
فوجی اور ڈاکٹر کا احرام۔ عورت کا احرام اور پردہ۔ احرام کی حالت میں ستر کا حکم۔ بچہ کا احرام۔ مجنوں و دماغی معذور کا احرام۔ گونگے شخص کا احرام۔ بے ہوش کا احرام۔ تلبیہ زبان سے کہنا شرط ہے۔ احرام کی حالت میں چہرے پر ماسک باندھنا۔ حج کا برقع کیسا ہو؟۔ حالت احرام میں زیورات پہننا۔ عورت کا حالت احرام میں مہندی لگانا۔ احرام میں عورت کا دستانے پہننا۔ حائضہ کے احرام اور عمرہ کا حکم۔ درد یا زخم کی وجہ سے پٹی باندھنے کا حکم۔ حالت احرام میں نیکر پہننا۔ احرام میں سردی کی ٹوپی لگانا۔ احرام میں سلی ہوئی لنگی پہننا احرام کے کپڑے کو پن لگانا۔ حالت احرام میں بالوں کا ٹوٹ جانا۔ احرم اور خوشبو کا حکم۔ احرام کی حالت میں خوش بودار مرہم لگانا۔ حالت احرام میں بدن پر خوشبو لگانا۔ حالت احرام میں تیل کا استعمال۔ حالت احرام میں سرمہ کا استعمال۔ خوشبودار غذا کھانے کا استعمال۔ خوشبودار مشروب کا استعمال۔ خوشبودار دوائی کا استعمال۔ صابن و شیمپو کا استعمال۔ بال نکالتے وقت صابن و شیمپو کا استعمال۔ حدود حرم کی پیمائش۔ حدود حرم اور حدود میقات کا جغرافیائی نقشہ۔
میقات۔ جو شخص دو میقات سے گزرے۔ میقات سے گزر کر پھر واپس آجائے۔ جدہ کی میقاتی حیثیت۔ جدہ حل میں ہے یا آفاق میں؟۔ جدہ جانے کے لیے احرام باندھنا۔ کاروباری حضرات کا بغیر احرام کے میقات سے گذرنا۔
عمرہ واجب ہے یا سنت؟۔ رمضان المبارک میں عمرہ کی فضیلت۔ عمرہ حج کا بدل ہر گز نہیں ہے۔ کثرت عمرہ کا حکم۔ ایک احرام سے دو عمرے کرنے کا حکم۔ عمرہ کا وقت مباح اور وقت مکروہ۔ عمرہ کی میقات۔ دوسرے کے لیے عمرہ کرنا۔ کیا ایک سفر میں زیادہ عمرہ کر سکتے ہیں ؟۔ نفل حج و عمرہ افضل ہے یا صدقہ ؟۔ کثرت عمرہ افضل ہے یا کثرت طواف؟۔ حج سے پہلے عمرہ کی ممانعت کی حیثیت عمرہ کے سفر سے واپسی پر طواف وداع کا حکم۔ تنعیم سے عمرہ کی شرعی حیثیت۔ دوران عمرہ حیض آجائے تو تکمیل عمرہ کی شکل۔ حیض روکنے کی دواء استعمال کی جاسکتی ہے؟۔
فجر و عصر کے بعد طواف کی دور کعت کا حکم۔ طواف زیارت و طواف عمرہ میں فرق۔ دوران طواف وضو ٹوٹ جائے۔ دوران طواف حیض آجائے تو کیا حکم ہے۔ حالت حیض میں طواف زیارت کے احکام۔ حالت استحاضہ میں طواف کے احکام۔ مجبوری میں طواف وداع ساقط ہے۔
جدید مسعی۔ مسجد حرام کی توسیع کے بعد مسعی کا حکم۔ کرسی پر سعی کرنا۔
منی کی شب گذاری۔ منی مستقل ہے یا مکہ مکرمہ کے تابع ؟۔ منی میں نماز جمعہ۔ جبل رحمت کے مینار کی حیثیت۔
ہوائی جہاز کے ذریعہ عرفہ سے گزرنا۔ عرفہ کے ہجوم کی وجہ سے غرہ اور عرنہ کا وقوف کرنا۔ عرفات میں قصر و اتمام۔ اہل خیمہ کیلیے عرفہ میں جمع بین الصلاتین۔
مزدلفہ میں قصر کریں یا اتمام۔ معذور وخواتین کے لیے از دحام کی وجہ سے ترک وقوف۔ محض ہجوم عذر نہیں ہے۔ مزدلفہ میں عشاء سے قبل پہنچ جائیں تو کیا کریں؟۔
رمی کا وقت مسنون۔ رمی کا وقت جائز۔ رمی کا وقت مکروہ۔ رمی میں معذور کون کہلاتا ہے؟۔ معذور کا اپنی رمی کے لیے نمائندہ بنانا ضروری ہے۔ معذور کی طرف سے رمی کا افضل طریقہ۔ ہجوم کی وجہ سے رمی میں دوسرے کو نمائندہ بنانا۔
قربانی خود کریں یا بینک کو دیں؟۔ شركة الراجحی کا حکم۔ حج کمیٹی کا جبرا قربانی کا پیسہ وصول کرنا۔ اجتماعی قربانی کا حکم۔ دم جنایت کا مصرف۔۔ دم جنایت اور قربانی کے گوشت کا فرق۔ حجاج کرام پر عید الاضحیٰ کی قربانی۔ قربانی میں مقام ذبح کا اعتبار ہے یا مقام مالک کا ؟۔ قربانی پر قدرت نہ ہو تو کیا حکم ہے۔ قربانی کی قدرت نہ ہونے پر دس روزوں کی ترتیب۔
مصنوعی بال والے کے لیے حلق کا حکم۔ گنجے پن یا کم والوں کے لیے حلق۔ عورت کے سر کے بال گر جائے تو قصر کا طریقہ۔ معذور کا قصر۔ حلق کرے بغیر گھر آجائے؟۔ امام، مؤذن، مدرس کی تنخواہ ایام حج میں۔ ہوائی جہاز میں وضو کیسے کریں؟۔ ہوائی جہاز میں تیمم کرنے کا حکم۔ ہوائی جہاز میں قبلہ۔ ہوائی جہاز نماز کا طریقہ۔ آب زمزم کھڑے ہو کر یا بیٹھ کر ؟۔ حائضہ عورت بلا احرام حدود حرم میں چلی جائے۔ حرم میں عورت کا مردوں کی صف میں شامل ہو جانا۔ عورتوں کا مردوں کی بھیڑ میں گھسنا۔ نماز جنازہ میں ایک سلام پر اکتفاء۔ مسجد حرام کے باہر صفوں کے درمیان فاصلہ۔ حرم میں غائبانہ نماز جنازہ۔ حرم میں عورت کا نماز جنازہ میں شرکت کرنا۔ حرم میں عصر کی نماز ایک مثل پر۔ حرمین میں تہجد باجماعت پڑھنا۔ ہجوم کے وقت اگلے نمازی کی پشت پر سجدہ۔ طواف کی نماز بغیر سترہ کے۔ نو ذی الحجہ کو جمعہ کی نماز۔ کعبہ سے رخصت ہوتے وقت الٹے پیر نکلنا۔
Leave a Reply