Download (2MB)
حالات طیب حضرت مولانا محمد قاسم نانوتوی
تالیف لطیف: حضرت مولانا محمد یعقوب نانوتوی
تصحیح مطابق طبع اول ۱۲۹۷ھ، نیز عنوانات اور حواشی
از: مولانا نور الحسن راشد کاندھلوی
صفحات: ۱۲۷
طباعت: ربیع الثانی ۱۴۳۵
ناشر: مفتى الهی بخش اکیڈمی یوپی انڈیا
قاسم العلوم حضرت محمد قاسم نانوتوی کے احوال و سوانح پر جو کتابیں چھپیں ہیں اور عموماً دستیاب ہیں، ان میں حضرت مولانا محمد یعقوب نانوتوی کی مختصر تالیف “حالات طیب ، جناب مولوی محمد قاسم” بھی شامل ہے، جو ‘حالات حضرت مولانا محمد قاسم’ یا ‘تذکرہ حضرت مولانا محمد قاسم نانوتوی’ کے نام سے بار بار چھپا ہے۔ یہ حضرت مولانا کے احوال وسوانح پر ، سب سے پہلا مطبوعہ تذکرہ یا تالیف ہے۔
یہ مختصر تالیف، اگر چہ باقاعدہ سوانح یا تذکرہ نہیں ہے مگر اپنی معلومات و خصوصیات میں منفرد اور حضرت مولانا کی متأخر، بڑی بڑی مستند سوانحات پر بھاری ہے۔ بل کہ حضرت مولانا پر جو کتابیں لکھی گئی ہیں، ان میں سے حضرت مولانا کے شاگردوں اور نیاز مندوں کی لکھی ہوئی سوانحات کو بھی، شاید وہ اہمیت و مرتبہ حاصل نہیں، جو اس مختصر سی تالیف یا یادداشت کو ہے۔