
امتِ مسلمہ کی زبوں حالی پر اہلِ علم و دانش بے چین و مضطرب دکھائی دیتے ہیں اور فکری آبیاری کے لیے عملاً کام کرنا چاہتے ہیں، لیکن شخصیت سازی کے اسلوب سے عدم واقفیت کی وجہ سے مؤثر دینی کام نہیں کر پاتے۔ عملی میدان میں پیش آمدہ مشکلات کے باعث انہیں ایک ایسے مربی کی تلاش ہوتی ہے جو عملی کام کے تقاضوں اور اسالیب سے آگاہ کرے اور ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مثبت دینی کام میں لگا دے۔
اسی ضرورت کے پیشِ نظر عملی کام کا تجربہ رکھنے والے علماء و فضلاء کے لیے یہ مختصر کورس مرتب کیا گیا ہے، تاکہ انہیں دورِ حاضر کے چیلنجز سے روشناس کرایا جائے اور مؤثر دینی خدمت کا طرز سکھایا جائے، تاکہ وہ اپنی ذات کو معاشرے کے لیے نافع و مؤثر بنا سکیں۔
رجسٹریشن و تفصیلات
albn.org/ulama












بڑے افسوس کی بات ہے کہ ایک کتاب بھی ڈاون لوڈ نہیں ہو رہی اور نہ ہی آن لائن ریڈنگ ہو رہی ہے۔ انتظامیہ کو چاھیے کہ کچھ کریں۔ جزاک الل
پاکستان میں آرکائیو کھل نہیں رھی غالبا بلاک ھوگئی اس وجہ سے یہ لنکس کام نہیں کر رھے. فی الحال پروکسی یا وی پی این استعمال کرکے کتب ڈاؤنلوڈ کی جاسکتی ھیں. کوشش ھے جلد متبادل لنکس مہیا کیا جائے. دعاؤں کی درخواست ھے