Hujjat ul Islam By Maulana Qasim Nanotvi حجۃ الاسلام
Download (4MB)
حجة الإسلام – تصحیح و جدید حاشیہ مغربیت کے اصولی رد کی صورت میں
یہ تصنیف جس کا لقب شیخ الہند نے “عجالہ مقدسہ” رکھا ہے۔ عصر حاضر کی بڑی اہم ضرورت پوری کرتی ہے۔ کتاب میں خدا تعالی کا ثبوت ، توحید ، رسالت ، محمد رسول الله صلی اللہ علیہ و سلم کی اتباع میں نجات کا منحصر ہونا ، قیامت ، جزا سزا ، جنت دوزخ ، ملائکہ ، جنات وغیرہ کا عقلی دلائل سے اثبات اور سائنس و جدید افکار کی مزاحمت سے دفاع پہلو بہ پہلو موجود ہے۔ اس کے علاوہ انسانی زندگی کے مقصود اصلی کی نشاندہی ، صراط ہدایت کی تعیین ، احکام اسلام کی علتیں اور حکمتیں عقل کی روشنی میں ذکر کی گئی ہیں۔
تصنیف: الامام حضرت مولانا محمد قاسم النانوتوی
تحقیق و تشریح: مولانا حکیم فخر الاسلام
صفحات: ۲۴۷
اشاعت: محرم الحرام ۱۴۴۱ – ستمبر ۲۰۱۹ء
ناشر: مجمع الفكر الاسلامي الدولی (فکر اسلامی انٹرنیشنل اکیڈمی انڈیا) جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا
ارکان مذہب : توحید و رسالت
رکن اول: توحید ، خدا کا ثبوت ، خدا کی وحدانیت ، خدا تعالی کا واجب الاطاعت ہونا ، بقاو فنا میں خدا کی طرف محتاجگی کا اقتضا اور اسرار عبادات۔
رکن ثانی: رسالت ، ضرورت نبوت ، نبوت کی علامات وصفات ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خاتمیت ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع میں نجات کا منحصر ہونا۔
خاتمہ
احکام کی علتیں: لحم غیر مذبوح ، دم مسفوح کے احکام کی عقلی نوعیتیں۔
استحالہ: تبدیلی ماہیت ، ناپاک غذاؤں کے اثرات ، حیوانات میں وجوہ حرمت کی اقسام۔
Leave a Reply