راولپنڈی - کراچی

امتِ مسلمہ کی زبوں حالی پر اہلِ علم و دانش بے چین و مضطرب دکھائی دیتے ہیں اور فکری آبیاری کے لیے عملاً کام کرنا چاہتے ہیں، لیکن شخصیت سازی کے اسلوب سے عدم واقفیت کی وجہ سے مؤثر دینی کام نہیں کر پاتے۔ عملی میدان میں پیش آمدہ مشکلات کے باعث انہیں ایک ایسے مربی کی تلاش ہوتی ہے جو عملی کام کے تقاضوں اور اسالیب سے آگاہ کرے اور ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مثبت دینی کام میں لگا دے۔

اسی ضرورت کے پیشِ نظر عملی کام کا تجربہ رکھنے والے علماء و فضلاء کے لیے یہ مختصر کورس مرتب کیا گیا ہے، تاکہ انہیں دورِ حاضر کے چیلنجز سے روشناس کرایا جائے اور مؤثر دینی خدمت کا طرز سکھایا جائے، تاکہ وہ اپنی ذات کو معاشرے کے لیے نافع و مؤثر بنا سکیں۔

رجسٹریشن و تفصیلات
albn.org/ulama

Ishq e Rasool [S.A.W] aur Ulama e Deoband By Muhammad Izhar ul Hasan Mahmood عشق رسول ﷺ اور علماء دیوبند

Read Online

Ishq e Rasool [S.A.W] aur Ulama e Deoband By Muhammad Izhar ul Hasan Mahmood عشق رسول ﷺ اور علماء دیوبند

Download (40MB)

Link 1       Link 2

عشق رسول ﷺ اور علماء دیوبند
تالیف: ابو طلحہ مولانا محمد اظہار الحسن محمود
صفحات: ۴۰۹
ناشر: مکتبۃ الحسن لاہور

مقدمہ: جس میں حضور ﷺ سے صحابہ کی محبت و اطاعت کی تفصیل درج ہے۔
باب اول: علامات محبت ، مدینہ طیبہ مسجد نبوی اور ذات نبوت ﷺ سے متعلقہ اشیاء و مقامات وغیرہ کے بارے الفت میں ڈوبی گراں قدر تحریریں۔
باب ثانی : علماء دیو بند ر حمہم اللہ تعالیٰ کے الفت نبی ﷺ کے واقعات اور تحریرات در عشق رسالت مآب اور انکی شخصیات کا چند سطری تعارف۔
باب ثالث : تقاضائے عشق والفت، یعنی درود شریف کی کثرت اس کے آداب و فضائل اور برکات و فوائد نیز اس ضمن میں معمولات اکابر کا تذکرہ ۔
باب رابع : جنت البقیع اور جنت المعلی میں مدفون علماء دیو بند۔
باب خامس: جام کوثر یعنی اکابر کے بابرکت نعتیہ کلام کی ایک جھلک ۔

Sponsored by

Sponsored by

Sponsored by

Sponsored by

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *