Islam par Beja Itirazat By Maulana Khalid Saifullah Rahmani اسلام پر بے جا اعتراضات
Download (12MB)
اسلام پر بے جا اعتراضات
مسلمانوں اور غیر مسلموں کے باہمی تعلقات ، شرعی قوانین ، سیرت طیبہ اور ہندوستان کی مسلم عہد حکومت کی تاریخ کو تنقید و اعتراض کا ہدف بنانے کی جو نا اک کوششیں کی جارہی ہیں اور برادرانِ وطن کو غلط فہمی میں مبتلا کیا جا رہا ہے، بلکہ مسلمانوں کی نوجوان نسل بھی ان پروپیگینڈوں سے متاثر ہو رہی ہے، ان اعتراضات کا مدلل اور تفصیلی جواب
مرتب: حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب
صفحات: ۸۰۲
اشاعت: ۲۰۲۱
ناشر: کتب خانہ نعیمیہ دیوبند
اجمالی موضوعات
مسلم وغیر مسلم تعلقات
اسلام کا تصور جہاد، قرآن وحدیث کی روشنی میں – جہاد کن لوگوں سے ہے اور اس کا مقصد ظلم کا خاتمہ ہے یا کفر کا ؟ – اسلام میں جنگ کے قوانین – جنگ، ہندو مذہب میں – مہا بھارت کی جنگ – جنگ، یہودی مذہب میں – جنگ اور عیسائی مذہب – یہودیوں اور مخالف فرقوں پر عیسائیوں کے مظالم – کلیسا کے سنگین مظالم – مال غنیمت سے متعلق قانون شریعت پر اعتراض – جزیہ اسلامی نقطہ نظر – غلامی کا مسئلہ اور اسلامی تعلیمات – مشرکین کو نا پاک کہنا – اسلام کی پر امن اشاعت، ایک مختصر جائزہ – اسلام اور مسلمانوں پر شدت پسندی کا الزام – ہندو مذہب اور شدت پسندی – بدھ مت پر مظالم – مسلمانوں اور مسجدوں کے ساتھ بعض ہندو راجاؤں کا سلوک – یہودی مذہب میں شدت پسندی – تاریخ میں سب سے زیادہ جنگیں کس نے کی؟ – ظلم و سفاکی میں شہرت پانے والے حکمران، کیا کوئی مسلم حکمران یا فاتح بھی ان میں شامل ہے؟ – قاتل، جابر، ظالم، انتہا پسند اور بنیاد پرست کون؟ مسلمان یا کوئی اور؟ – جنگ عظیم اول و دوم اور امریکہ کی خوں آشامی – مسلم کش فسادات – سکھ مخالف فسادات ۱۹۸۴ء – الجزائری مسلمانوں پر فرانسیسیوں کے انسانیت سوز مظالم – عراق میں امریکہ کی قتل و غارت گری – بے قصور افغان شہری، امریکی بربریت کا شکار – امریکی شہ پر کی جانے والی خانہ جنگی میں شامی مسلمانوں کی ہلاکتیں – ہٹلر کے مظالم – ہولو کاسٹ کا المیہ – کمیونسٹوں کے جنسی و جنگی جرائم – اقلیتوں کے ساتھ سلوک، اہل مغرب اور مسلمان
پیغمبر اسلام ﷺ سے متعلق
کیا پیغمبر اسلام ﷺ نے تلوار سے اسلام پھیلایا ؟ – پیغمبر اسلام ﷺ اور تعدد ازدواج – حضرت عائشہ ؓ سے نکاح – حضرت زینب ؓ سے نکاح – پیغمبر اسلام ﷺ اور علماء اہل کتاب – پیغمبر اسلام ﷺ اور یہود۔
قانون شریعت سے متعلق
شریعت اسلامی میں سزائیں – گوشت خوری، مذہب اور قانون فطرت کی روشنی میں – پردہ عقل و فطرت کی روشنی میں – کم عمری کی شادی – تعدد ازدواج کا مسئلہ – طلاق، اسلامی نقطہ نظر – طلاق سے پہلے تحکیم – نفقہ مطلقہ کا مسئلہ ، شریعت اور انصاف کے آئینہ میں – نکاح و طلاق کے چند احکام، ہندو مذہب اور اسلامی شریعت میں – حق میراث اور خواتین – عورتوں کی گواہی – بیوی کی تادیب – عورت کی امامت – شیطان کی رفاقت – عورت کا کوتاہ عقل ہونا – ٹیڑھی پسلی سے پیدا کئے جانے کا مطلب – یتیم پوتے کی میراث۔
ہندوستان اور مسلمان
بابری مسجد کا مسئلہ – محمد بن قاسم ؒ قاتل یا مسیحا ؟ – محمود غزنوی اور مندروں کا انہدام – اورنگ زیب اور ہندو منادر – ہندو مندر اور اورنگ زیب کے فرامین – ہندو راجہ اور منادر – اورنگ زیب اور شیواجی – اورنگ زیب اور سکھ – سلطان ٹیپو کے بارے میں – سلطان ٹیپو شہید کی مذہبی اور مسلکی رواداری۔
Leave a Reply