راولپنڈی - کراچی

امتِ مسلمہ کی زبوں حالی پر اہلِ علم و دانش بے چین و مضطرب دکھائی دیتے ہیں اور فکری آبیاری کے لیے عملاً کام کرنا چاہتے ہیں، لیکن شخصیت سازی کے اسلوب سے عدم واقفیت کی وجہ سے مؤثر دینی کام نہیں کر پاتے۔ عملی میدان میں پیش آمدہ مشکلات کے باعث انہیں ایک ایسے مربی کی تلاش ہوتی ہے جو عملی کام کے تقاضوں اور اسالیب سے آگاہ کرے اور ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مثبت دینی کام میں لگا دے۔

اسی ضرورت کے پیشِ نظر عملی کام کا تجربہ رکھنے والے علماء و فضلاء کے لیے یہ مختصر کورس مرتب کیا گیا ہے، تاکہ انہیں دورِ حاضر کے چیلنجز سے روشناس کرایا جائے اور مؤثر دینی خدمت کا طرز سکھایا جائے، تاکہ وہ اپنی ذات کو معاشرے کے لیے نافع و مؤثر بنا سکیں۔

رجسٹریشن و تفصیلات
albn.org/ulama

Islami Aqaid wa Maloomat By Maulana Shah Alam Gorakhpuri اسلامی عقائد و معلومات

Islami Aqaid wa Maloomat By Maulana Shah Alam Gorakhpuri اسلامی عقائد و معلومات از مولانا شاہ عالم صاحب گورکھپوری

Read Online

Part 1    Part 2

Download Link 1

Part 1 (1MB)       Part 2 (1MB)

Download Link 2

Part 1 (1MB)       Part 2 (1MB)

اسلامی عقائد و معلومات
اسلامی تعلیمات میں عقائد کا مسئلہ سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے کیونکہ تمام عبادات، معاملات اور نیک اعمال کی قبولیت صحت عقیدہ اور ایمان پر موقوف ہے۔
عقائد میں بہت سے ایسے امور لازمی عنصر کی حیثیت رکھتے ہیں جن سے بہت سے پڑھے لکھے لوگ بھی کم واقف ہوتے ہیں۔ خاص طور پر وہ عقائد جن کا تعلق عصمت انبیاء، ختم نبوت، عظمت صحابہ یا نزول مسیح اور ظہور مہدی جیسے مسائل سے ہے اور اس ناواقفیت کی وجہ سے بسا اوقات انسان، رافضیت ، قادیانیت ، بہائیت اور نئے دور کے مدعیان مسیحیت و مہدویت کے پھیلائے ہوئے فتنوں کا شکار ہو جاتا ہے اور اصل ایمان سے ہی ہاتھ دھو بیٹھتا ہے۔
زیر نظر کتاب سوال جواب کے دلچسپ پیرائے میں اسی مقصد سے ترتیب دی گئی ہے کہ دوران تعلیم ہی طلبہ کو مرحلہ وار ضروری عقائد سے واقف کرا دیا جائے تا کہ وہ اپنی جگہ خود بھی اپنے ایمان کی حفاظت کر سکیں اور باطل مذاہب یا گمراہ فرقوں کی ریشہ دوانیوں سے محفوظ رہ سکیں۔

مؤلف: مولانا شاہ عالم صاحب گورکھپوری

صفحات: 68
اشاعت: 2018
ناشر: مرکز التراث الاسلامی دیوبند

Sponsored by

Sponsored by

Sponsored by

Sponsored by

2 Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  1. یقیناً، ذیل میں ایک مختصر، مؤدبانہ اردو ای میل کا مسودہ ہے ۔۔۔۔۔