Islami Asbaaq By Mufti Shoaibullah Khan Miftahi اسلامی اسباق

Read Online

Islami Asbaaq اسلامی اسباق

Download (3MB)

Link 1       Link 2

اسلامی اسباق
بچوں کی اسلامی ذہن سازی کا ایک خوبصورت و مفید گلدستہ – مکاتب اسلامیہ کے لیے ایک تحفہ

مؤلف: مفتی شعیب اللہ خان مفتاحی بانی و مہتمم جامعہ اسلامیہ مسیح العلوم ، بنگلور
صفحات: ۱۶۱

ناشر: مکتبہ مسیح الامت بنگلور

زیر نظر رسالہ بچوں کے لیے بالخصوص اور عوام الناس کے لیے بالعموم ضروری دینی معلومات کو جمع کیا گیا ہے، جن میں عقائد ، مسائل، احادیث، آداب اور دعائیں اور حقوق شامل ہیں، احقر نے اسے مکاتب دینیہ کے ان طلبہ کو سامنے رکھ کر مرتب کیا ہے، جو عموماً عصری دانش گاہوں میں صبح تا شام اپنی دنیوی تعلیم میں مشغول رہتے ہیں، اور بہت مختصر وقت دینی علم کی تحصیل کے لیے دیتے ہیں۔
بڑے افسوس کے ساتھ یہ دلخراش حقیقت ظاہر کرنا پڑتا ہے کہ ان طلبہ کے پاس دینی تعلیم کے لیے ایک ڈیڑھ گھنٹے سے زیادہ وقت نہیں ہوتا ، عصری تعلیم گاہوں نے مادیت کا وہ سبق پڑھا دیا ہے کہ دنیا داروں کا تو کیا پوچھنا بعض دیندار کہلانے والے لوگ بھی اپنے بچوں کو دنیا کی مادی و فانی دولت ، عہدے و منصب کے لیے دنیا میں اس طرح کھپا چکے ہیں کہ وہ اس سے زیادہ وقت دین کے لیے قربان کرنے کو فضول خیال کرتے ہیں۔ اس صورت حال کا تقاضا تھا کہ ان بچوں کے لیے اور کم فرصت نوجوانوں کے لیے ایک مختصر نصابی رسالہ اہم و بنیادی دینی معلومات پر مشتمل ہو، اسی مقصد کے تحت یہ رسالہ ترتیب دیا گیا ہے۔۔۔۔ مؤلف

منتخب موضوع

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *