اطاعت رسول ﷺ کی حجیت اور تشریعی حیثیت اسلامی نظام زندگی کا نہایت بنیادی اور لازمی حصہ ہے، اس کے بغیر شریعت کی تکمیل ممکن نہیں اور اسلام کی روح پرور تعلیمات کو عملی زندگی میں نافذ کرنے کا تصور بھی ناممکن ہے۔ خاتم النبیین رسول اللہ ﷺ کی اطاعت کا حکم براہ راست قرآن مجید میں موجود ہے اور اس پر ایمان کا تقاضا ہے کہ مسلمان رسول اللہ ﷺ کی ہدایات اور سنت کو مکمل طور پر اپنائیں۔ یہ کتاب اپنے موضوع پر جامع مفصل اور منفرد کتاب ہے، ساتھ ہی اس کے مطالعے سے کمالات و خصائص نبوت کا علم ہوتا ہے، عظمت نبوی دلوں میں جا گزیں ہوتی ہے، اور حب نبوی سے دل سرشار ہو جاتا ہے۔
Leave a Reply