Sachay Anbiya aur Jhootey Muddaian Nubuwat me Farq By Mufti Muhammad Sameen Ashraf Qasmi سچے انبیاء اور جھوٹے مدعیان نبوت میں فرق

 

Read Online

Sachay Anbiya aur Jhootey Muddaian Nubuwat me Farq By Mufti Muhammad Sameen Ashraf Qasmi سچے انبیاء اور جھوٹے مدعیان نبوت میں فرق

Download (5MB)

Link 1       Link 2

سچے انبیاء اور جھوٹے مدعیان نبوت میں فرق
مصنف : حضرت مولانا مفتی محمد ثمین اشرف قاسمی
تعداد صفحات : ۶۵۶
طبع ثانی: ۲۰۲۳
ناشر : مکتبہ تحفظ ختم نبوت ، مادھو پور سلطان پور ، سیتا مڑھی، بہار

یہ کتاب مصنف محترم کی دیگر کتابوں کی طرح انتہائی مفید کتاب ہے جو تشنگان ہدایت کو خصائص نبوت سے آشنا کرے گی اور ان کے دلوں میں انبیاء کرام کی عظمت بٹھانے کے ساتھ انہیں عقیدہ ختم نبوت کا رسوخ عطا کرے گی اور ان کے ایمان وایقان میں اضافہ کرے گی، نیز یہ کتاب ان لوگوں کے لئے بھی چشم کشا اور شمع ہدایت ثابت ہوگی جو ناواقفیت و کم علمی کی وجہ سے قادیانیت کے دام فریب میں آچکے ہیں؛ کیونکہ مصنف محترم نے اس کتاب میں عقیدہ ختم نبوت کی تفصیل کے ساتھ ساتھ قادیانیت اور اس کے بانی مرزاغلام احمد قادیانی کا حقیقی چہرہ سچے اور ناقابل انکار حوالوں کے ذریعہ بے نقاب کیا ہے اور ثابت کیا ہے کہ نبوت و رسالت کا سلسلہ تو یقینا ختم ہو چکا ہے لیکن اگر بالفرض یہ سلسلہ جاری رہتا تو بھی ایسے شخص کا نبوت و رسالت سے سرفراز کیا جانا ممکن نہ ہوتا۔ گویا یہ کتاب عقیدہ ختم نبوت کی تشریح اور مدعی نبوت کی خانہ تلاشی کے ساتھ ساتھ حضرات انبیاء کرام کے ان کمالات و خصائص پر مشتمل ہے جو عام لوگوں کو حاصل نہیں ہوتے اور جن کی وجہ سے انبیاء علیہم السلام عام لوگوں سے ممتاز ہوتے ہیں، ۱۲۶ فروق کو بتانے کا مقصد جہاں انبیاء کرام کے مقام و مرتبہ اور بلندی شان سے واقف کرانا ہے وہیں تقابلی طور پر مدعیان نبوت کے دعوی نبوت کو غلط ثابت کرنا بھی ہے کہ چونکہ وہ ان خصوصیتوں سے سراپا محروم ہیں اس لئے ان کا نبی و رسول ہونا کسی صورت ممکن نہیں۔

   

  فیس بکی دوست باخبر رہنے کے لئے ہمارا فیس بک پیج فالوو کرسکتے ہیں۔ شکریہ۔

آپ کی رائے یا تبصرہ

This Post Has One Comment

  1. kadivalrashid99

    ماشاء اللہ اللہ تعالیٰ نظر بد سے حفاظت فرمائے