Download (3MB)
خواتین حج کیسے کریں؟
مصنف: مفتی سعد عبد الرزاق
طبع اول : مئی ۲۰۱۳
صفحات: ۲۴۱
ناشر: الميزاب پبلیشرز کراچی
دوران حج کئی موقعوں پر اس بات کا احساس ہوا کہ حج و عمرہ کے مسائل پر مشتمل کوئی ایسا رسالہ مرتب ہونا چاہئے جس میں صرف خواتین سے متعلقہ مسائل کا ذکر کیا جائے اور ساتھ ہی با جماعت نماز اور نماز جنازہ کے طریقے کو بھی اس میں مختصر طور پر بیان کر دیا جائے تا کہ ہماری خواتین جو عام طور پر الحمد للہ گھروں ہی میں نماز کا اہتمام کرتی ہیں وہ بھی ضرورت پیش آنے پر جماعت سے نماز اور نماز جنازہ ادا کرسکیں ، چنانچہ بندہ نے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اور کچھ احباب کی معاونت سے اس رسالہ کی تیاری شروع کی اور الحمد للہ یہ کام تکمیل کو پہنچا، اس رسالہ کے پڑھنے والوں سے گزارش ہے کہ دوران مطالعہ اگر کسی غلطی پر مطلع ہوں یا کسی ایسے مسئلہ کی طرف توجہ ہو جو اس کتابچہ میں مذکور نہ ہو تو بندہ کو مطلع فرمائیں اور بندہ اور جملہ معاونین کو اپنی
دعاؤوں میں یاد رکھیں ۔
Leave a Reply