راولپنڈی - کراچی

امتِ مسلمہ کی زبوں حالی پر اہلِ علم و دانش بے چین و مضطرب دکھائی دیتے ہیں اور فکری آبیاری کے لیے عملاً کام کرنا چاہتے ہیں، لیکن شخصیت سازی کے اسلوب سے عدم واقفیت کی وجہ سے مؤثر دینی کام نہیں کر پاتے۔ عملی میدان میں پیش آمدہ مشکلات کے باعث انہیں ایک ایسے مربی کی تلاش ہوتی ہے جو عملی کام کے تقاضوں اور اسالیب سے آگاہ کرے اور ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مثبت دینی کام میں لگا دے۔

اسی ضرورت کے پیشِ نظر عملی کام کا تجربہ رکھنے والے علماء و فضلاء کے لیے یہ مختصر کورس مرتب کیا گیا ہے، تاکہ انہیں دورِ حاضر کے چیلنجز سے روشناس کرایا جائے اور مؤثر دینی خدمت کا طرز سکھایا جائے، تاکہ وہ اپنی ذات کو معاشرے کے لیے نافع و مؤثر بنا سکیں۔

رجسٹریشن و تفصیلات
albn.org/ulama

Khutbat e Aasan Deen By Maulana Asif Mazahiri خطبات آسان دین

Khutbat e Aasan Deen By Maulana Asif Mazahiri خطبات آسان دین از مولانا آصف بن اسماعیل مظاهری

Read Online

Vol 01     Vol 02     Vol 03

Download Link 1

Vol 01[43MB]     Vol 02[33MB]

Vol 03[40MB]

Download Link 2

Vol 01[43MB]     Vol 02[33MB]

Vol 03[40MB]

 

خطبات آسان دین
یہ کتاب آیات قرآنیہ و احادیث نبویہ سے بھر پور ، جدید تعلیم یافتہ طبقے اور نوجوان نسل کے اذہان کے خیالات کی پوری رعایت کے ساتھ عقلی و نقلی دلائل کا ایک بڑا ذخیرہ ہے، موضوعات کا انتخاب بالکل زمانے سے ہم آہنگ، مناسب مقامات پر واقعات، سیرت رسول ﷺ ، حکایات صحابہ و اولیاء، ملفوظات اکابر کا خاص اہتمام ، سب سے ممتاز خصوصیت یہ کہ احادیث مبارکہ کی تخریج و حوالہ جات سے کتاب کو محقق بنایا گیا ہے، جابجا عمدہ اشعار ، جملے اور فقرے بھی ہیں ، بغور دیکھا جائے تو مخلوق کو معبود سے، امت کو رسول ﷺ سے اور آخرین کو اولین سے مربوط رکھنے کی بھرپور کوشش کی گئی ہے، معاشرے کی خرابیوں و کوتاہیوں کو سامنے رکھ کر امراض باطنہ کی تشخیص کر کے ان کا مکمل علاج پیش کیا گیا ہے، کتاب اپنے ظاہر و باطن، الفاظ و معانی ہر دو اعتبار سے نہایت کارآمد اور سودمند ہے۔

تالیف: مولانا آصف بن اسماعیل مظاهری استاذ دار العلوم اشرفیه راندیر
مرتب: حافظ محمد لقمان راندیری متعلم دار العلوم اشرفیه راندیر

اشاعت: ۲۰۲۲

اجمالی فہرست

جلد ۱
معراج کا تحفہ : نماز – محبت رسول ﷺ – روزے کے دینی و دنیوی فوائد – دعا انمول عبادت ہے – عقیدہ آخرت کی اہمیت – سنتوں کا اہتمام اور ڈاڑھی – نکاح اسلام کی نظر میں – سود کی تباہ کاریاں – نماز قضائے عمری کا ثبوت اور اس کے ضروری مسائل – حقیقی آزادی اور جنگ آزادی میں مسلمانوں کے کردار کے دلائل – ہماری مساجد اور صفائی کا اہتمام – حسد کی آگ سے بچو – سوشیل میڈیا کا مثبت استعمال اور ماہ صفر کے کچھ توہمات – موبائل فون پر بات چیت کے چودہ (۱۴) آداب – قیلولہ سنت بھی ، آرام بھی

جلد ۲
شان صحابہ ؓ  قرآن مجید کی روشنی میں – زوجین میں آپسی محبت کے لیے (۲۱) ہدایات – امامت، آداب و ہدایات – ایمان والوں پر ہی حالات کیوں؟ – وساوس اور اُن کا علاج – عطر اور خوشبو ، فضائل و فوائد – بچوں کے بگاڑ کی تین بڑی وجوہات – استخاره ، فضائل و مسائل – شراب اور نشے والی ہر چیز حرام ہے – نشہ اور تمباکو کے نقصانات – نشہ سگریٹ اور تمباکو وغیرہ چھوڑنے میں معاون کچھ ہدایات – تعزیت کے آداب – قرض سے متعلق شرعی ہدایات – بلاضرورت سوالات اور جاسوسی سے بچیں – ٹریفک، ڈرائیونگ اور پارکنگ کے اُصول اسلامی نقطہ نظر سے

جلد ۳
 روزے کا مقصد تقویٰ حقیقت، اہمیت اور فوائد – روزے کے دینی ودنیوی فوائد – رمضان المبارک کی تیاری – رمضان ماه غفران – رمضان میں تلاوت قرآن – اور چار کاموں کی کثرت – زکوۃ کی حقیقت، اہمیت اور فضائل – زکوۃ کے اہم اور بنیادی مسائل – صدقۃ الفطر کی حکمت اور فضائل و مسائل – اعتکاف کی حقیقت و فضیلت – شب قدر ہزار مہینوں سے بہتر – لیلۃ الجائزه عظمت و فضیلت – عید الفطر کی حقیقت و فضیلت – عید الفطر کی حقیقت و فضیلت – رمضان المبارک کے بعد زندگی کیسی ہو؟

Sponsored by

Sponsored by

Sponsored by

Sponsored by

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *