Download (3MB)
ماه رمضان – فضائل و مسائل
از افادات: شہید اسلام حضرت مولانا محمد یوسف لدھیانوی
ترتیب: مولانا محمد زبیر طاہر
ناشر: مکتبه لدھیانوی کراچی
رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا حامل بابرکت مہینہ ہے، جس میں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر خاص رحمت و بخشش نازل فرماتے ہیں۔ حدیث شریف میں آتا ہے کہ اس کا پہلا عشرہ رحمت، دوسرا بخشش اور تیسرا دوزخ سے آزادی ہے۔ نورانیت میں اضافہ، روحانیت میں ترقی، اجر و ثواب میں زیادتی اور دعاؤں کی قبولیت کا مہینہ ہے۔
شہید اسلام حضرت مولانا محمد یوسف لدھیانوی نور اللہ مرقدہ کے فضائل رمضان کے موضوع پر قیمتی تحریروں کو مختلف کتب سے یکجا کر دیا گیا ہے تاکہ خواتین و حضرات پر قرآن و سنت کی روشنی میں رمضان المبارک کی فضیلت و اہمیت واضح ہو جائے اور ان بابرکت اوقات کو بزرگانِ امت کی طرز پر گزارنے میں سہولت میسر آئے۔
اس کے ساتھ حضرت شہید کی مقبول عام تصنیف “آپ کے مسائل اور ان کا حل” میں سے رمضان کے مسائل و احکام، تراویح، اعتکاف، لیلۃ القدر، صدقۃ الفطر اور عید الفطر وغیرہ کے بارے میں تفصیل درج کر دی گئی ہے۔ اس طرح یہ رمضان المبارک کے بارے میں ایک حسین گلدستہ ترتیب دے دیا گیا ہے۔ امید ہے کہ محترم قارئین اسے پسند فرمائیں گے۔ ناشر
Mashallah