مسائل الاختلاف بين الأشاعرة والماتريدية – اشاعرہ اور ماتریدیہ کے مابین کلامی نوعیت کے اختلافات
علامہ ابن کمال پاشا نے اس رسالے میں ان بارہ (12) مشہور کلامی مسائل کو جمع کیا ہے جن میں اشاعرہ اور ماتریدیہ کے مابین علمی و تعبیری اختلاف پایا جاتا ہے۔ شیخ سعید عبد اللطیف فودہ نے محقق علماء کے افکار و تحقیقات کے نچوڑ سے منتخب معارف اور علمی نکات پر مشتمل ایک جامع ، عمدہ اور مفید شرح پیش کی ہے اور طلبہ کے استفادے کے لیے چار مفید رسائل بھی شامل کیے ہیں۔ اس مجموعہ کا یہ رواں، شستہ اور با محاورہ اردو ترجمہ ہے جو اہل علم کے لیے بھی قابل استفادہ اور عام اردو خواں قارئین کے لیے بھی باعث فہم ہے۔
مصنف: علامہ شمس الدین احمد بن سلیمان ابن کمال پاشا رحمہ اللہ
ا۔ مقدمه في الاعتقاد واصول النظر والفكر: عقائد ، غور و فکر اور نظر و استدلال کے بنیادی اصول۔
تصنيف: شیخ سعید عبد اللطیف فوده حفظه الله
ب۔ اللمعات في العقائد : امام الحرمین الجوینی رحمہ اللہ کی کتاب لمع الأدلة في عقائد الملة کا خلاصہ اضافوں اور توضیح کے ساتھ
تصنيف: شیخ سعید عبد اللطیف فوده حفظه الله
ج۔ التحصيل في اصول الدین: علامہ محمد بن ابی علیان شافعی رحمہ اللہ کی کتاب خلاصة ما یرام من فن الكلام کا اختصار پیش کیا گیا ہے۔ جس میں مفید اضافے بھی شامل کیے گئے ہیں
تصنيف: شیخ سعید عبد اللطیف فوده حفظه الله
د۔ الشعار في العقائد: اس رسالے میں امام ابو بکر بیہقی رحمہ اللہ کی کتاب الاعتقاد والهداية الى سبيل الرشاد کا خلاصہ پیش کیا گیا ہے۔
تصنيف: شیخ سعید عبد اللطیف فوده حفظه الله
Leave a Reply