Download (3MB)
مسجد نبوی میں تراویح عہد بہ عہد (التراويح أكثر من ألف عام في مسجد النبي عليه الصلاة و السلام)
مصنف: شیخ عطیہ سالم رحمہ الله
مترجم: مولانا محمد عارف جمیل قاسمی مبارکپوری استاذ دار العلوم دیو بند
صفحات: ۱۴۴
ناشر: مکتبہ ضیاء الکتب اعظم گڈھ
یہ کتاب “التراويح أكثر من ألف عام في مسجد النبي عليه الصلاة و السلام” کا اردو ترجمہ ہے۔ جس کے مصنف عالم عرب خصوصاً سعودی عرب کے ایک مشہور و معروف عالم دین شیخ عطیہ محمد سالم رحمه الله ہیں ۔ موصوف مسجد نبوی کے مدرس اور مدینہ منورہ ہائی کورٹ کے جج رہے ہیں۔ اصلاحی اور دعوتی موضوعات پر ان کی کئی کتابیں ہیں۔ جس سے ان کی بلند پایہ علمی حیثیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
عصر حاضر میں ایک رجحان یہ پیدا ہو گیا ہے کہ معمولی معمولی غیر ضروری مسائل چھیڑ کر امت میں انتشار و افتراق پیدا کیا جائے ۔ ان ہی میں سے ایک : تراویح کا مسئلہ ہے۔ آج کچھ لوگوں کی طرف سے آٹھ رکعات سے زیادہ تراویح کو بدعت قرار دیا جا رہا ہے، حالاں کہ مصنف کتاب کی تصریح کے مطابق آٹھ رکعات با جماعت تراویح کا ثبوت ، اسلامی خصوصاً مسجد نبوی کی تاریخ میں نہیں ملتا۔
اس موضوع پر ماضی اور حال میں مذاہب اربعہ کے ائمہ اور علماء نے نہ جانے کتنی مستقل کتابیں لکھیں اور ضمنا فقہی کتابوں میں اس پر بحث کی ہے۔ برصغیر میں بھی اس پر بہت کچھ لکھا جا چکا ہے۔
ہندستان میں یہ مسئلہ ایسے لوگوں کی طرف سے اٹھایا جا رہا ہے جو اس ملک کے علماء سے اپنی وابستگی کا اظہار کرتے نہیں تھکتے خود جہاں آٹھ رکعات پر عمل نہیں ، جہاں کے علماء بیس رکعات ہی تراویح پڑھتے اور پڑھاتے ہیں ، حرمین کا یہی معمول رہا ہے۔ لہذا اس کتاب کا
ترجمہ شائع کرنے کی ضرورت محسوس ہوئی۔
یہ ترجمہ نو قسطوں میں دارالعلوم دیو بند کے ترجمان ماہنامہ دارالعلوم میں اب سے تقریبا چار سال قبل شائع ہو چکا ہے، جس پر نظر ثانی کے بعد کتابی شکل میں پیش کیا جا رہا ہے۔ دعاء ہے کہ اللہ تعالی اس کتاب کو مفید اور امت اسلامیہ کی صف میں اتحاد و یگانگی کا ذریعہ بنائے۔۔۔ مترجم