Download (1MB)
غايۃ المنى لاحكام المنى – منٰی کے احکام شرعیہ اور استقلال منٰی کی تحقیق
منی کے احکام اور استقلال منی پر تحقیقی مقالہ اہل علم کے لئے علمی اور فقہی تحفہ
مؤلف: مفتی رشید احمد فریدی استاذ مدرسہ مفتاح العلوم، تراج ضلع سورت گجرات
صفحات: ۸۸
ناشر: مدنی حج گروپ
منی مکہ میں داخل ہو گیا ہے یا حسب سابق خارج ہے ، یہ مسئلہ ایک طویل عرصہ سے اہل علم وافتاء کے مابین موضوع بحث بنا ہوا ہے بحث کی وجہ یہ ہے کہ اسکا مکہ میں دخول یا خروج اس مسافر حاجی کے حکم پر اثر انداز ہے جس کا ایام منی سمیت مکہ میں مجموعی قیام پندرہ روز ہو جاتا ہو، پہلی صورت میں اسکے احکام سفر ختم ہو جائیں گے اور دوسری صورت میں وہ بدستور مسافر شمار ہوگا۔ مگر یہ مسئلہ منی کی اصل حیثیت کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے پیدا ہوا ہے منی کو تا حال جو مکہ سے خارج قرار دیا جاتا رہا ہے اسکی اصل وجہ اس کا شعار ہونا ہے نہ کہ بعد مسافت ، اور اسکا شعار ہونا قرآن وسنت کی نصوص سے بھی ظاہر ہے نیز امت کے ذہن میں بھی اس کا یہی تصور مرتسم رہا ہے ، اسکا تقاضہ یہ ہے کہ منی از روئے مسافت مکہ سے اتصال کے باوجود مستقل مقام شمار ہو، مسعی اس کی واضح مثال ہے باوجود یکہ وہ مسجد حرام کے بیچوں بیچ آ گیا ہے مگر اس کو اسی لئے مسجد کا حصہ قرار نہیں دیا گیا کہ وہ شعار ہے جو کسی کے تابع نہیں ہوا کرتا۔
اس رسالہ میں منی کی اسی حیثیت پر مختلف پہلؤوں سے روشنی ڈالی گئی ہے۔
Thanks for continue effort to send on mail and update new arrival on net.It is great work and InshaAllah best reward from in Dunia as well in Akhrat
InshaAllah,
Thanks and JazakAllah