Misali Azdawaji Zindagi kay Sunehri Usool By Maulana Zulfiqar Ahmad Naqshbandi مثالی ازدواجی زندگی کے سنہری اصول

   

Read Online

Misali Azdawaji Zindagi kay Sunehri Usool - مثالی ازدواجی زندگی کے سنہری اصول

Download (10MB)

Link 1      Link 2

مثالی ازدواجی زندگی کے سنہری اصول
خوشگوار اور کامیاب ازدواجی زندگی گزارنے کے لئے رہنما کتاب

از افادات: حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی
مرتب: ڈاکٹر شاہ محمود نقشبندی
اشاعت دہم جنوری 2009 ء
ناشر: مكتبة الفقير

عام طور پر جو ماہر حکیم ہوتے ہیں وہ بڑے نبض شناس ہوتے ہیں ۔ وہ نبض پر ہاتھ رکھتے ہی مریض کا حال وکیفیت سمجھ جاتے ہیں۔ پھر مرض کی نوعیت کے مطابق دوا کھلاتے ہیں یا مرہم رکھتے ہیں اور اگر کوئی ناسور ہو تو نشتر بھی لگاتے ہیں ۔ ہمارے پیر و مرشد محبوب العلماء والصلحاء حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی دامت برکاتہم کو بھی اللہ تعالی نے کچھ ایسی ہی شان حکمت عطا فرمائی ہے۔ لیکن وہ روحانی حکیم ہیں۔ ان کا ذوق وجدان معاشرے کے بگڑے ہوئے پہلوؤں کو خود ہی ان پر اجاگر کر دیتا ہے پھر وہ اس کے حسب حال علاج بھی تجویز فرماتے ہیں ۔ ہدایات کی صورت میں ہو ، یا بیانات کی صورت میں ۔ چونکہ ان کی اصلاح بھی حکیمانہ ہوتی ہے لہذا وہ انتہائی بار یک نکات و جزئیات کو بھی ہاتھ سے جانے نہیں دیتے اور ہر ہر پہلو پر مؤثر رہنمائی فرماتے ہیں۔ یہی چیز ان کے بیانات کو منفرد بنا دیتی ہے۔
زیر نظر کتاب حضرت کے کچھ ایسے ہی بیانات کا مجموعہ ہے جو انہوں نے خوشگوار ازدواجی زندگی کے متعلق ارشاد فرمائے ۔ کامیاب اور خوشگوار ازدواجی زندگی کی تو ہر کوئی تمنا کرتا ہے۔ لیکن بہت سے عوامل ایسے ہوتے ہیں جو اس میں رکاوٹ بن جاتے ہیں۔ حضرت نے اپنے ان بیانات میں انہی عوامل کو تفصیل سے بیان کیا ہے۔ اور ان کے سدباب کیلئے ایسے اعمال و افعال تجویز کیے ہیں جس پر عمل کر کے میاں بیوی کی زندگی میں حیرت انگیز تبدیلی آسکتی ہے۔ عمل کی نیت سے پڑھنے والے یقینا اس کتاب سے فائدہ اٹھائیں گے۔
عاجز کیلئے یہ بڑی سعادت کی بات ہے کہ ان بیانات کی ترتیب و اشاعت کا موقع ملا۔ فیض تو یہ حضرت دامت برکاتہم کا ہی ہے لیکن اللہ کی شان ہم جیسے مفت خورے بھی مفت میں فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔ بہر حال اللہ تعالیٰ کی شان کریمی سے امید ہے کہ بندہ کو اس کے اجر و ثواب اور اس کی برکات سے محروم نہیں فرمائیں گے۔ وما ذالک علی الله بعزیز
ڈاکٹر شاہ محمود نقشبندی خادم مكتبۃ الفقير فيصل آباد

    

  فیس بکی دوست باخبر رہنے کے لئے ہمارا فیس بک پیج فالوو کرسکتے ہیں۔ شکریہ۔

آپ کی رائے یا تبصرہ

This Post Has 0 Comments

  1. Abdus sami

    Masha allah.allah aap ko umre draaz ata farmaye or fir us umre daraaz ko ta mout apne pasandidah ahkaam k mutabiq zindigi ko qubul farmaye

    1. Best Urdu Books

      Ameen. JazakAllah