Download (7MB)
نکاح و طلاق اور ہماری ذمہ داریاں
ترتیب : مفتی محمد ذاکر جے پوری (مفتی شہر جے پور )
صفحات : ۱۵۷
اشاعت دوم : ربیع الثانی ۱۴۳۸ھ مطابق جنوری ۲۰۱۷ء
ناشر: دار المطالعہ فاروقیہ جے پور
مکرم مولانا مفتی محمد ذاکر نعمانی جے پوری تلمیذ و برادر زاده مولانا محمد عبدالرشید نعمانی کراچوی رحمتہ اللہ علیہ استاذ حدیث و مفتی جامعۃ الہدایہ جے پور نے ازدواجی زندگی کے سلسلہ میں قرآن وسنت سے حاصل کردہ رہنمائی میں یہ پیش نظر مفید کتاب بعنوان نکاح و طلاق اور ہماری ذمہ داریاں تیار کی ہے، جس میں نکاح کے دینی اور دنیوی فوائد بیان کیے ہیں ، اور بتایا ہے کہ زوجین کے باہم حقوق اور طلاق کی قرآن وحدیث کی روشنی میں ناپسندیدگی اور بدرجہ مجبوری طلاق دینی ہو تو وہ عمل تدریجاً ہو ، اور غصہ کے بارے میں مستقل باب دیا ہے ، اسی طرح غصہ کا علاج حدیث کی روشنی میں بیان کیا ہے ، اسی طرح طلاق کے دنیوی نقصانات اور شوہر، بیوی ، بچوں اور گھر پر اس کے جو اثرات پڑتے ہیں اور نقصانات ظاہر ہوتے ہیں ، ان کو بھی بیان کیا ہے۔
.جزاكم الله خيرا،لتصدير مثل هذا الكتاب