Ifadaat e Safdariya By Maulana Sarfaraz Khan Safdar افادات صفدریہ از مولانا سرفراز خان صفدر

Ifadaat e Safdariya By Maulana Sarfaraz Khan Safdar افادات صفدریہ

یہ کتاب شیخ التفسیر والحدیث امام اہل سنت حضرت مولانا محمد سرفراز خان صفدر صاحب ؒ کے دورہ تفسیر کے افادات کا مجموعہ ہے جن کو شیخ الحدیث مولانا فضل وہاب صاحب نے دوران درس قلم بند کیے تھے۔ یہ تفسیری مجموعہ علماء اور طلبا کے لئے مدارس میں تفسیر پڑھانے کے لئے اور مدارس میں درس قرآن مجید دینے کیلئے انتہائی مفید ہے۔

Dunya Kab Fana Hogi? By Mufti Muhammad Amin Palanpuri دنیا کب فنا ہوگی؟ مولانا مفتی محمد امین صاحب پالن پوری

Dunya Kab Fana Hogi? By Mufti Muhammad Amin Palanpuri دنیا کب فنا ہوگی؟

دنیا کب فنا ہوگی؟۔ قرآن کریم اور آنحضرت ﷺ کی سچی پیشین گوئیاں - کتاب میں حضرت مہدی کے ظہور سے کچھ پہلے اور بعد میں ظاہر ہونے والی قیامت کی نشانیوں کو ذکر کیا گیا ہے۔ ہر بات با حوالہ ہے ، کوئی ضعیف اور غیر معتبر حدیث مذکور نہیں ہے، بلکہ قیامت کی بعض نشانیوں کے بارے میں جو ضعیف اور غیر معتبر روایات لوگوں میں مشہور اور کتابوں میں مذکور ہیں، ان کی نشاندہی کی گئی ہے۔ مؤلف

Islami Aqaid wa Maloomat By Maulana Shah Alam Gorakhpuri اسلامی عقائد و معلومات از مولانا شاہ عالم صاحب گورکھپوری

Islami Aqaid wa Maloomat By Maulana Shah Alam Gorakhpuri اسلامی عقائد و معلومات

زیر نظر کتاب سوال جواب کے دلچسپ پیرائے میں اس مقصد سے ترتیب دی گئی ہے کہ دوران تعلیم ہی طلبہ کو مرحلہ وار ضروری عقائد سے واقف کرا دیا جائے تا کہ وہ اپنی جگہ خود بھی اپنے ایمان کی حفاظت کر سکیں اور باطل مذاہب یا گمراہ فرقوں کی ریشہ دوانیوں سے محفوظ رہ سکیں۔ مولانا شاہ عالم صاحب گورکھپوری

Urdu Sharh Meer Isaghuji By Zahoor Ahmad اردو شرح میر ایساغوجی از محترم ظہور احمد صاحب

Urdu Sharh Meer Isaghuji By Zahoor Ahmad اردو شرح میر ایساغوجی

اس شرح میں ایساغوجی کا متن اور پھر اس کا ترجمہ رکھا ہے پھر اقول سے میر ایساغوجی کی وضاحت ہے۔ اردو شرح میں ابتدائی مقدمہ کے علاوہ شرح میر کا ترجمہ فی الحال شامل نہیں ہے۔ بلکہ آسان الفاظ میں اس کی مباحث کی وضاحت کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔۔۔ محترم ظہور احمد صاحب