Ramzan kaise Guzaren By Mufti Muhammad Salman Zahid رمضان کیسے گزاریں
Download (1MB)
رمضان کیسے گزاریں
تالیف: مفتی محمد سلمان زاہد
صفحات: ۳۵
ناشر: جامعہ انوار العلوم شاد باغ ملیر کراچی
رمضان اللّٰہ تعالی کی جانب سے بندوں کو ملنے والا ایک بہت ہی مبارک عطیہ اور تحفہ ہے جس کی جتنی بھی قدر کی جائے اُس کا حق اداء نہیں ہو سکتا۔ تاہم ایک بندہ ناتواں اپنی مقدور بھر کوشش کے مطابق اس کیلئے جتنا بھی کرلے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں اُس کی بڑی قدر کی جاتی ہے ، کیونکہ وہ بڑا “شکور” اور قدر دان ہے۔
زیر نظر کتاب ”رمضان کیسے گزاریں؟“ میں اسی مقدور بھر کوشش کو سر انجام دینے کیلئے قرآن و حدیث کی روشنی میں اس سوال کا جواب دیا گیا ہے کہ ایک مسلمان کو رمضان کا مہینہ کس طرح گزارنا چاہیئے اور اُس کیلئے کن اہم امور کو پیش نظر رکھنا چاہیے۔
کتاب کی ترتیب یہ ہے کہ بنیادی طور پر اس میں سات چیزوں کو مرتب انداز میں ذکر کیا گیا ہے
رمضان کی تیاری۔
نیت اور ارادے کا صحیح ہونا۔
تنظیم امور ۔
اہداف کا تعین۔
عبادات کا اہتمام۔
گناہوں سے کلی اجتناب۔
فضولیات اور لغویات سے اجتناب۔
Leave a Reply