راولپنڈی - کراچی

امتِ مسلمہ کی زبوں حالی پر اہلِ علم و دانش بے چین و مضطرب دکھائی دیتے ہیں اور فکری آبیاری کے لیے عملاً کام کرنا چاہتے ہیں، لیکن شخصیت سازی کے اسلوب سے عدم واقفیت کی وجہ سے مؤثر دینی کام نہیں کر پاتے۔ عملی میدان میں پیش آمدہ مشکلات کے باعث انہیں ایک ایسے مربی کی تلاش ہوتی ہے جو عملی کام کے تقاضوں اور اسالیب سے آگاہ کرے اور ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مثبت دینی کام میں لگا دے۔

اسی ضرورت کے پیشِ نظر عملی کام کا تجربہ رکھنے والے علماء و فضلاء کے لیے یہ مختصر کورس مرتب کیا گیا ہے، تاکہ انہیں دورِ حاضر کے چیلنجز سے روشناس کرایا جائے اور مؤثر دینی خدمت کا طرز سکھایا جائے، تاکہ وہ اپنی ذات کو معاشرے کے لیے نافع و مؤثر بنا سکیں۔

رجسٹریشن و تفصیلات
albn.org/ulama

Ramzan ul Mubarak By Maulana Ijaz Ahmad Azmi رمضان المبارک

Ramzan ul Mubarak By Maulana Ijaz Ahmad Azmi رمضان المبارک

Read Online

Download (1MB)

Link 1       Link 2

رمضان المبارک نیکیوں کا موسم بہار
مؤلف: مولانا اعجاز احمد صاحب اعظمی علیہ الرحمۃ
مرتب: مولانا ضیاء الحق خیر آبادی
40 : صفحات
ناشر: مکتبہ ضیاء الکتب، خیر آباد ضلع مئو (یوپی)

رمضان المبارک، نیکیوں کا موسم بہار ہے، اس ماہ مبارک میں ہر نیکی اور طاعت کا بھاؤ بڑھا دیا جاتا ہے، نوافل کا ثواب فرائض کے برابر اور فرائض کا ستر گنا زیادہ ! یہ مہینہ ایمان و عمل کی باد بہاری کا مہینہ ہے، اس مہینہ میں صرف آنے والوں کا ہی اعزاز واکرام نہیں کیا جاتا ، بلکہ منہ موڑنے والوں کو بھی پکار پکار کر بلایا جاتا ہے ، کہ برائی کی طرف دوڑ نے والے ٹھہرو، ذرا دیکھو تمہارے لئے کیا کیا انتظام ہے؟۔ اس ماہ کے روزے کو اللہ نے فرض کیا اور حدیث قدسی میں ہے کہ: روزہ میرے لئے اور اس کا بدلہ میں خود دوں گا ، یا یہ کہ میں خود ہی اس کا بدلہ بن جاؤں گا ۔ یہ اہل ایمان کیلئے اس کے کریم آقا کی طرف سے کیسی بخشش اور کس قدر لطف وکرم کا معاملہ ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی قدردانی کی توفیق بخشیں اور جیسا ویسا چاہتے ہیں اسی کے مطابق اس ماہ مبارک کو گزارنے کی سعادت عطا فرمائیں ۔ آمین
حضرت الاستاذ مولانا اعجاز احمد صاحب اعظمی نور اللہ مرقدہ کی کئی تحریریں اس موضوع پر ہیں جنھیں پڑھ کر عمل کا جذبہ بیدار ہوتا ہے، اور منشائے الہی کے مطابق رمضان گزارنے کا حوصلہ پیدا ہوتا ہے، اس ماہ مبارک کو کلام الہی سے خاص مناسبت ہے ، ایک بہت ہی اہم تحریر اس پر بھی ہے۔ ارادہ ہوا کہ ان سب کو اکٹھا ایک رسالہ کی شکل میں شائع کر دیا جائے تا کہ اس کا نفع عام ہو اور ہر ایک تک اس کی رسائی سہل اور آسان ہو۔ اللہ تعالیٰ اسے شرف قبولیت سے نوازیں ، امت کے لئے نافع بنائیں اور حضرت مولف مرحوم کے رفع درجات کا سبب بنائیں۔۔۔۔ مرتب

Sponsored by

Sponsored by

Sponsored by

Sponsored by

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *