راولپنڈی - کراچی

امتِ مسلمہ کی زبوں حالی پر اہلِ علم و دانش بے چین و مضطرب دکھائی دیتے ہیں اور فکری آبیاری کے لیے عملاً کام کرنا چاہتے ہیں، لیکن شخصیت سازی کے اسلوب سے عدم واقفیت کی وجہ سے مؤثر دینی کام نہیں کر پاتے۔ عملی میدان میں پیش آمدہ مشکلات کے باعث انہیں ایک ایسے مربی کی تلاش ہوتی ہے جو عملی کام کے تقاضوں اور اسالیب سے آگاہ کرے اور ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مثبت دینی کام میں لگا دے۔

اسی ضرورت کے پیشِ نظر عملی کام کا تجربہ رکھنے والے علماء و فضلاء کے لیے یہ مختصر کورس مرتب کیا گیا ہے، تاکہ انہیں دورِ حاضر کے چیلنجز سے روشناس کرایا جائے اور مؤثر دینی خدمت کا طرز سکھایا جائے، تاکہ وہ اپنی ذات کو معاشرے کے لیے نافع و مؤثر بنا سکیں۔

رجسٹریشن و تفصیلات
albn.org/ulama

Rozy kay Masail ka Encyclopedia By Mufti Inam ul Haq Qasmi روزے کے مسائل کا انسائیکلوپیڈیا

Rozy kay Masail ka Encyclopedia روزے کے مسائل کا انسائیکلوپیڈیا

Read Online

Download (5MB)

Link 1      Link 2

روزے کے مسائل کا انسائیکلو پیڈیا
مؤلف: مفتی محمد انعام الحق صاحب قاسمی
تخریج: مفتی عبدالحق باجوڑی
ناشر : بيت العمار کراچی

ایک دینی مسئلہ معلوم کرنے کا ثواب ایک ہزار رکعات نفل پڑھنے سے بھی زیادہ ہے۔ کنز العمال میں ہے کہ ایک مسئلہ معلوم کرنے کی وجہ سے معلوم کرنے والے، جواب دینے والے، سننے والے اور ان سے محبت کرنے والے، سب کو اجر ملتا ہے۔ اور ایک حدیث شریف میں ہے کہ ضروری دینی علم حاصل کرنا ہر مسلمان مردو عورت پر فرض ہے ۔ اور بالغ ہوتے ہی جس طرح نماز کے مسائل کا علم حاصل کرنا ضروری ہے اسی طرح روزے کے مسائل معلوم کرنا بھی ضروری ہے۔ لیکن آج کل لوگوں کے پاس وقت کی قلت ہے۔ عظیم کتابوں کے مطالعہ کی فرصت نہیں ہے، لہذا بندہ نے رمضان اور روزے کے ضروری مسائل کو حروف تہجی کے اعتبار سے ترتیب دیا ہے تا کہ کوئی بھی مسئلہ حروف تہجی کے اعتبار سے تلاش کرنے پر فورا نکل آئے اور کم وقت میں مقصد حاصل ہو جائے گا۔
اللہ تعالی سے امید ہے کہ اس کتاب کو شرف قبولیت سے نواز کیا گے اور آخرت کے لئے نجات کا ذریعہ بنائیں گے۔ (آمین )۔۔۔ مؤلف

Sponsored by

Sponsored by

Sponsored by

Sponsored by

8 Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  1. حروف ہجی کے اعتبار سے مسائل تلاش کرنا مشکل ہوتا ہے، انھیں اگر باقاعدہ ابواب کے تحت سجایا جائے تو اس سے اس کی افادیت مزید بڑھ جائیگی.

    • ایڈمن صاحب أحقر کی ایک عربی تالیف ہے میری خواہش ہے کہ وہ آپ کی اس ویب سائٹ پر افادہ عامہ کے لیے اپلوڈ ہوجائے تو اس کی کیا شکل آپ مجھے ضرور رپلائی کریں شکریہ