راولپنڈی - کراچی

امتِ مسلمہ کی زبوں حالی پر اہلِ علم و دانش بے چین و مضطرب دکھائی دیتے ہیں اور فکری آبیاری کے لیے عملاً کام کرنا چاہتے ہیں، لیکن شخصیت سازی کے اسلوب سے عدم واقفیت کی وجہ سے مؤثر دینی کام نہیں کر پاتے۔ عملی میدان میں پیش آمدہ مشکلات کے باعث انہیں ایک ایسے مربی کی تلاش ہوتی ہے جو عملی کام کے تقاضوں اور اسالیب سے آگاہ کرے اور ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مثبت دینی کام میں لگا دے۔

اسی ضرورت کے پیشِ نظر عملی کام کا تجربہ رکھنے والے علماء و فضلاء کے لیے یہ مختصر کورس مرتب کیا گیا ہے، تاکہ انہیں دورِ حاضر کے چیلنجز سے روشناس کرایا جائے اور مؤثر دینی خدمت کا طرز سکھایا جائے، تاکہ وہ اپنی ذات کو معاشرے کے لیے نافع و مؤثر بنا سکیں۔

رجسٹریشن و تفصیلات
albn.org/ulama

Sahaba Kiram [RA] ka Qabool e Islam By Maulana Muhammad Uwais Sarwar صحابہ کرام ؓ کا قبول اسلام

Sahaba Kiram [RA] ka Qabool e Islam By Maulana Muhammad Uwais Sarwar صحابہ کرام کا قبول اسلام از مولانا محمد اویس سرور صاحب

Read Online

Download (3MB)

Link 1      Link 2

صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا قبول اسلام
اس کتاب کچھ ایسی مقدس شخصیات کے پر تقدس تذکرہ پر مشتمل ہے جو اسلام کے اولین مخاطب اور قبول کرنے والے تھے۔ یہ وہ مبارک ہستیاں ہیں جنہیں حضور ﷺ کی حیات مبارکہ میں ہی قبول اسلام کے بعد صحابیت کا شرف حاصل ہوا اور دنیا میں ہی رضائے الہی کا پروانہ ان کے دامن نصیب میں آگیا۔ اس مجموعہ میں یاران مصطفیٰ ﷺ کے قبول اسلام اور اس کے پس منظر کو تاریخ و سیر اور حدیث کی مستند کتابوں سے جمع کیا گیا ہے۔

مؤلف: مولانا محمد اویس سرور صاحب
صفحات: ۲۸۹
اشاعت: ۲۰۰۹
ناشر: بیت العلم لاہور

Sponsored by

Sponsored by

Sponsored by

Sponsored by

3 Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  1. السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ امید ہیکہ آپ حضرات بخیر ہونگے جناب آپ سے یہ درخواست ہے کہ آپ جو بھی کتاب شیئر کرتے ہیں اس کا لنک صحیح ڈالا کریں اکثر کتابوں کے لنکس نہیں کھلتے برائے مہربانی اس کو درست کریں۔ اللہ ربّ العزت آپ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے

    محمد زبیر قاسمی

    • وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ

      محترم
      کتابوں کے لنکس پوری احتیاط کے ساتھ لگائے جاتے ہیں پھر بھی اگر کوئی غلطی ہو تو فورا درست کی جاتی ہے۔
      آپ نے جس کتاب پر یہ کمینٹس کی ہے اس کے لنک بالکل ٹھیک ہیں ابھی پھر چیک کیے گئے کوئی غلطی نہیں ملی۔

      یہ ہوسکتا ہے کہ آپ کے موبائل یا کمپیوٹر کی سیٹنگ میں کوئی مسئلہ ہو یا آپ جس نیٹ ورک کو استعمال کررہے ہو اس میں پابندی ہے یا جس ملک میں آپ رہتے ہیں وہاں ان سائٹس کو بلاک کا سامنا ہو جن پر ہم کتابوں سٹؤر کرتے ہیں۔
      ہم کتابوں کو دو سائٹوں پر سٹؤر کرتے ہیں
      آرکائیو archive.org
      میڈیا فائر Mediafire.com

      آپ کسی دوست کے موبائل سے ٹرائی کریں یا نیٹ ورک چینج کرکے چیک کریں یا وی پی این لگا کر چیک کریں۔ ہوسکے تو کسی جاننے والے ماہر سے مدد لیں۔

      اللہ تعالی حامی و ناصر ہو