Read Online
Download Link 1
Download Link 2
شمائل ترمذی مع اردو ترجمہ و شرح
افادات: حضرت مولانا صوفی عبد الحمید خان سواتی صاحب رح بانی جامعہ نصرة العلوم گوجرانوالہ
مرتب: الحاج لعل دین ایم اے (علوم اسلامیہ)
مقدمہ ، اضافہ و حاشیہ: مولانا حاجی محمد فیاض خان صاحب سواتی مہتمم مدرسہ نصرة العلوم گوجرانوالہ
اشاعت: جولائی ۱۹۹۷
ناشر: مکتبہ دروس القرآن گوجرانوالہ
خصوصیات
کتاب کے آغاز میں اصول حدیث کی ابحاث درج کی گئی ہیں۔
شمائل ترمذی کا پورا متن اور اس کی عبارت پر اعراب لگا دیے گئے ہیں۔
ہر درس اور باب کے اوپر علیحدہ درس اور باب نمبر لکھا گیا ہے۔
احادیث کا لفظی ترجمہ علیحدہ درج کیا گیا ہے اور تشریح کا عنوان علیحدہ ہے۔
ہر حدیث پر شمائل ترمذی کی ترتیب سے حدیث کا نمبر بھی درج کیا گیا ہے۔
احادیث کے راویوں کا اجمالی مگر مفید تعارف درج کیا گیا ہے۔
تمام ابحاث میں غیر ضروری طوالت سے حتی الامکان اجتناب کیا گیا ہے۔
احادیث میں اگرکسی واقعہ غزوہ یا قصہ کی طرف اشارہ ہے تو اسے بھی مختصراً واضح کیا گیا ہے۔
کتاب میں مذکور اکثر حوالہ جات احادیث یا دیگر کتب کو اصل کتب کے ساتھ بقید صفحہ درج کر دیا گیا ہے۔
بعض مقامات پر فقہی مسالک بھی ذکر کیے گئے ہیں اور مسلک احناف کو دلائل کے ساتھ ترجیح بھی دیگئی ہے۔
اکثر ابواب کے آغاز میں پورے باب کا خلاصہ مختصر طور پر ذکر کیا گیا ہے۔
احادیث سے مستنبط ہونے والے مسائل و احکام کا ذکر کیا گیا ہے ۔
احادیث میں تعارض کے مقامات میں بہترین توجیہات سے اس کا عمدہ حل اس شرح کا طرہ امتیاز ہے۔
فیس بکی دوست باخبر رہنے کے لئے ہمارا فیس بک پیج فالوو کرسکتے ہیں۔ شکریہ۔