خصائل نبوی شمائل ترمذی کی شرح ہے جو حضرت شیخ الحدیث قطب العالم مولانا محمد زکریا کاندھلوی مہاجر مدنی نور اللہ مرقدہ نے اپنے ایک بزرگ کی فرمائش پر تحریر فرمائی۔ جب حضرت شیخ کی عمر مبارک ۲۹ برس تھی۔ اس شرح میں جن باتوں کا اہتمام کیا گیا ہے ان کی تفصیل حضرت نے تمہید کے زیر عنوان درج فرمائی ہے۔ ” آنحضرت سید المرسلین، و خاتم النبيين وامام المتقين، و محبوب رب العالمین ﷺ کی ذات قدسی صفات محبوبیت کبری کی حامل ہے، روئے زمین پر آپ سے بڑھ کر کوئی بھی محبوب نہیں ہوا، اور صحابہ کرام علیہم الرضوان سے بڑھ کر کوئی عاشق جانثار چشم فلک نے نہیں دیکھا، آپ ﷺ کے اخلاق و عادات اور خصائل و شمائل، حسن و محبوبیت کا پیکر ہیں اور آپ ﷺ کی ہر ایک ادا سے شانِ محبوبیت جلوہ گر ہے”۔
Leave a Reply