السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
پچھلے گیارہ سال سے ہم اپنے علمی ورثے کو ڈیجیٹل کرکے جمع کر رہے ہیں اور اسے بہتر طریقے سے محفوظ اور شیئر کر رہے ہیں۔ ہمارے احباب کی محبت کی بدولت یہ ویب سائٹ ایک وسیع لائبریری بن گئی ہے جو ہر سال لاکھوں قارئین کی خدمت کرتی ہے۔ ہمارے کام نے ہمارے بہت سے قارئین کی زندگیوں کو متاثر کیا ہے جو کتابوں تک مفت اور کھلی رسائی کو اہمیت دیتے ہیں۔
ٹیکنالوجی کے اس دور میں ڈیجیٹل کتابیں، مضامین اور آن لائن لائبریریز ہماری زندگی کا حصہ بن گئیں ہیں۔ اگرچہ روایتی کتاب (ہارڈ کاپی) کی اہمیت اسے چھو کر، دیکھ کر پڑھنا اپنی جگہ مسلم ہے تاہم ای بکس کی بعض خصوصیات اور فوائد بھی تسلیم ہیں۔ جیسا کہ
٭ دنیا کے کسی بھی کونے میں دینی کتابوں تک رسائی۔
٭ ہر ایک کے لئے دینی کتابوں کا آسان حصول: بسا اوقات کسی کتاب کی ہارڈ کاپی مارکیٹ میں دستیاب نہیں یا دستیاب ہے لیکن وقتی ضرورت کی وجہ سے خریدنا ضروری نہیں۔
٭ دینی علوم کی ہمیشہ کی حفاظت: ہماری اکثر پرانی کتابیں ناپید ہورہی ہیں حتی الوسع ان کی حفاظت ضروری ہے۔
٭ دین کی تبلیغ: کتابوں کو پڑھ کر کوئی اپنی یا دوسروں کی اصلاح کرسکتا ہے۔
٭ مصنفین اپنی کتابیں مفت میں قارئین تک پہنچا سکتے ہیں۔
٭ نئے مصنفین اپنی تصنیفات کی مفت تشہیر کر سکتے ہیں۔
اس کار خیر کو جاری رکھنے کے لئے ہمیں آپ کی دعائیں بھی چاہیے اور حوصلہ افزائی بھی۔ ہمیں آپ کی ٹیکنیکل سپورٹ کی ضرورت بھی ہوتی ہے اور فنانشل سپورٹ کی بھی۔
ڈیٹا کو آن لائن رکھنے کے لئے ہمیں سرور ، حفاظت کے لئے عملہ رکھنا ضروری ہے تو منظم کرنے اور کنٹرول کرنے کے لئے کمپیوٹرز اور دیگر آلات کی دستیابی بھی ضروری ہے۔
بیس ہزار تک کتابیں اور 10 لاکھ ماہانہ صارفین رکھنے والی ہماری ویب سائٹ اگر آپ کو مفید لگتی ہے اور آپ اس کی تائید کرتے ہیں تو اپنی دعائیں، نیک تمنائیں اور اپنی عطیات ارسال کریں۔ ہم آپ کے عطیات کو اچھے طریقے سے استعمال کرنے کا وعدہ کرتے ہیں۔
جزاکم اللّٰہ خیرا
Meezan Bank
Account Number: 03060110161318
IBAN: PK27MEZN0003060110161318
NAME: IMDAD ULLAH
مزید معلومات کے لئے رابطہ کریں