Syed Ahmad Shaheed By Dr. Shah Ibadur Rahman Nishat سید احمد شہید

   

Read Online

Syed Ahmad Shaheed By Dr. Shah Ibadur Rahman Nishat سید احمد شہید

Download (7MB)

Link 1      Link 2

سید احمد شھید – شخصیت، تحریک اور اثرات
مؤلف: ڈاکٹر شاہ عباد الرحمن نشاط
صفحات: ۲۵۷
اشاعت: جمادی الاخری ۱۴۳۶ھ مطابق اپریل ۲۰۱۵ء
ناشر: سید احمد شہید اکیڈمی رائے بریلی

یہ کتاب
Syed Ahmad Shaheed Life, Mission, and Contributions
کا آزاد اردو ترجمہ ہے ۔ جس میں امیر المومنین حضرت سید احمد شہید کی حیات ، تحریک، مشن اور اس کے آج تک مرتب ہونے والے اثرات پر تفصیل سے گفتگو کی گئی ہے، اور اس کے ساتھ اخلاقی تربیت، سماجی تبدیلی ، سیاسی اثرات اور حکومت کے دس ماہ کے قیام جو خلافت راشدہ کا نمونہ تھی ، اس کا تذکرہ کیا گیا ہے، اور اس طرح پوری تحریک کا ایک انصاف پسندانہ جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ آخر میں یہ ثابت کیا گیا ہے کہ یہ تحریک وقتی نہیں تھی ، اس کے آج بھی اثرات قائم ہیں، اور یہ کہ یہ اصلا اسلامی تحریک تھی، جس میں دعوت ، اسلامی زندگی کی طرف واپسی کی دی گئی ہے، اور بتایا گیا ہے کہ یہ تحریک شریعت مطہرہ کی طرف خالص دعوت دینے والی اور اعلاء کلمۃ اللہ کی زبردست اور کامیاب ترین کوشش تھی، اور یہی اس تحریک کا اصل مقصد تھا، اور اس مقصد میں یہ تحریک انتہائی کامیاب رہی ۔ یہ تحریک ہر قسم کے تعصب سے پاک تھی۔ اصلا نشانہ انگریزوں کے خطرات تھے۔ اور یہ بھی ثابت کیا گیا ہے کہ اس تحریک نے ہندوستان کی آزادی کی کوششوں کی طرف خصوصی توجہ مبذول کرائی ، اور جنگ آزادی کی داغ بیل ڈالی۔ ان تمام حقائق کا تفصیلی جائزہ اس کتاب میں پیش کیا گیا ہے۔

   

Leave a Reply