Tahajjud Guzar Banday By Maulana Ijaz Ahmad Azmi تہجد گزار بندے
Download (6MB)
تھجد گزار بندے
مولف: حضرت مولانا اعجاز احمد صاحب اعظمی بانی مدرسہ سراج العلوم ، چھپرہ ضلع مئو یوپی
مرتب: مولا ناضیاء الحق خیر آبادی
صفحات: ۴۷۳
اشاعت سوم: فروری ۲۰۱۵
ناشر: مکتبہ ضیاء الكتب، خیر آباد ضلع مئو (یوپی)
، یہ (کتاب) تہجد گزار بندوں کا ایک روحانی سلسلہ ہے جو قرن اول سے لے کر دور تبع تابعین تک کے بزرگوں پر مشتمل ہے ، اس میں استقصاء مقصود نہیں ہے، بلکہ انہیں بزرگوں کا تذکرہ کیا گیا ہے جن کے تہجد کا تذکرہ تاریخ وسیر کی کتابوں میں موجود ہے، اس میں بھی یہ ایک انتخاب ہے ، اس کتاب کو اگر ہم محدث کبیر حضرت مولانا حبیب الرحمن الاعظمی کی اعیان الحجاج کی طرح ایک تاریخی و سوانحی خاکہ کہیں تو زیادہ بہتر ہوگا ، کیونکہ تہجد کے ضمن میں شخصیت کی ابتدائی وانتہائی زندگی کے مختصر حالات ، تعلیم و تربیت، مقام و مرتبہ ان کی علمی خصوصیات و خدمات ، معاصرین و بعد کے علماء کے درمیان ان کی حیثیت ، سبھی پہلوؤں پر مستند کلام کے ساتھ ساتھ اصل موضوع تہجد گزاری کے واقعات کو اتنے عمدہ پیرایہ میں بیان کیا گیا ہے کہ دل پر اس کا ایک خاص اثر ہوتا ہے، اوروں کے بارے میں تو میں کچھ نہیں کہہ سکتا مگر اپنا حال یہ ہے کہ جب کبھی اس سلسلہ میں کمزوری محسوس ہوتی ہے تو ان مضامین کو پڑھنا شروع کرتا ہوں ، اللہ جانے ان بزرگوں کی برکت کارفرما ہوتی ہے یا مؤلف کا اخلاص و سوز دروں کہ اس کے بعد عبادت کا ایک ذوق پیدا ہو جاتا ہے۔۔۔
انداز تحریر یہ ہے کہ پہلے نماز تہجد کی فضیلت کے سلسلہ میں جو آیات وارد ہوئی ہیں، ان کو بیان کر کے ان کی توضیح و تشریح کی گئی ہے، اس کے بعد وارد شدہ احادیث کا ذکر ہے ، پھر واقعات کا سلسلہ شروع ہوتا ہے ، جس کی ابتداء پیشوائے تہجد گزاراں سید نا محمد رسول اللہ ﷺ سے ہوتی ہے ، آپ کے تہجد کا نہایت تفصیل کے ساتھ ذکر کیا گیا ہے، اس کے بعد حضرات انبیاء کرام علیهم السلام کا تذکرہ ہے، اس کے بعد حضرات صحابہ کرام کا ذکر خیر سیکڑوں صفحات پر محیط ہے، پھر تابعین اور تبع تابعین کا ذکر ہے، گویا اس میں اسلام کی ابتدائی دو صدی کے بزرگوں کے احوال شامل ہیں۔ اگر اسی تفصیل کے ساتھ یہ سلسلہ جاری رہا تو انشاء اللہ اس کی متعدد جلدیں اور آئیں گی۔ مرتب
Leave a Reply