امتِ مسلمہ کی زبوں حالی پر اہلِ علم و دانش بے چین و مضطرب دکھائی دیتے ہیں اور فکری آبیاری کے لیے عملاً کام کرنا چاہتے ہیں، لیکن شخصیت سازی کے اسلوب سے عدم واقفیت کی وجہ سے مؤثر دینی کام نہیں کر پاتے۔ عملی میدان میں پیش آمدہ مشکلات کے باعث انہیں ایک ایسے مربی کی تلاش ہوتی ہے جو عملی کام کے تقاضوں اور اسالیب سے آگاہ کرے اور ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مثبت دینی کام میں لگا دے۔
اسی ضرورت کے پیشِ نظر عملی کام کا تجربہ رکھنے والے علماء و فضلاء کے لیے یہ مختصر کورس مرتب کیا گیا ہے، تاکہ انہیں دورِ حاضر کے چیلنجز سے روشناس کرایا جائے اور مؤثر دینی خدمت کا طرز سکھایا جائے، تاکہ وہ اپنی ذات کو معاشرے کے لیے نافع و مؤثر بنا سکیں۔
تجوید للعلماء و العالمات کا تعلیمی نصاب مع کتب و شروحات
تجوید کا یہ کورس اہل السنۃ و الجماعۃ کے تعلیمی بورڈ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا مرتب کردہ ہے۔ علماء و فضلاء اور عالمات و فاضلات کے لئے تیار کیا گیا یہ نصاب ایک سال کے دورانیے پر مشتمل ہے۔
داخلہ کے لئے وفاق کی شہادۃ العالمیہ شرط ہے۔ مقدمہ جزریہ، حدر یا ترتیل و حفظ کے امتحان میں نا کام طالب علم کو ناکام سمجھا جائے گا۔ وفاق المدارس کا امتحان پاس کرنے پر شہادۃ التجوید جاری کی جاتی ہے۔
نصاب تعلیم تجوید للعلماء وفاق المدارس العربیہ پاکستان
معلم التجوید از حضرت مولانا قاری محمد شریف صاحب
تفہیم الوقوف از مولانا قاری محمد اسماعیل صاحب
المقدمة الجزريه مع تشریحات و حفظ ابیات
حدر مکمل قرآن مجید
ترتیل پاره ۲۹، ۳۰ مع حفظ و اجراء قواعد
علوم القراءات میں درج ذیل مضامین کا امتحان ہوگا تعریف القراءات و تاریخها ، ارکان قراءات صحیحہ متواترہ ، قراءات شاذہ اور ان کی حجیت، بحث سبعه احرف ، رسم المصحف۔ کتب برائے رہنمائی و استفاده: علوم القرآن ( حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب) صفحات في علوم القراءات ( دكتور عبد القيوم بن عبد الغفور السندی صاحب )، دفاع قراءات (مولانا قاری محمد طاہر رحیمی )
برائے مطالعہ: دفاع قراءات مولانا قاری محمد طاہر رحیمی صاحب
نوٹ: مقدمہ جزریہ کی تشریح کے لئے (۱) مولانا قاری اظہار احمد تھانوی صاحب کی شرح جزری (۲) قاری شریف احمد صاحب کی شرح جزری (۳) قاری رحیم بخش صاحب کی العطایا الوھبیہ سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔