Download (13MB)
تذکرہ اولیائے دیوبند
برصغیر پاک و ہند کے 87 معروف اولیائے دیوبند کے حالات و خدمات اور اوصاف و کمالات کا جامع تذکرہ
مصنف: حافظ سید محمد اکبر شاہ بخاری
صفحات: ۸۰۳
ناشر: مکتبہ رحمانیہ لاہور
اس کتاب میں اکابر و مشائخ اولیائے دیو بند کے حالات و کمالات کو نہایت احسن طریق پر مرتب کیا گیا ہے۔ شیخ المشائخ حضرت اقدس میانجی نور محمد جھنجھانوی قدس سرہ سے لے کر ۸۷ ممتاز علماء و مشائخ کا تذکرہ بڑی جامعیت اور خوش اسلوبی سے یکجا کتابی شکل میں محفوظ کر دیا گیا ہے۔ شیخ العرب و العجم حضرت حاجی امداد اللہ مہاجر مکی ، قطب الارشاد حضرت مولانا رشید احمد گنگوہی، حجت الاسلام حضرت مولانا محمد قاسم نانوتویؒ ، حضرت حافظ صاحب تھانوی شہید، حضرت مولانا مظفر حسین کاندھلوی ، حضرت حافظ محمد صدیق بھر چونڈوی، حضرت شیخ الہند، حضرت حکیم الامت تھانوی ، حضرت اقدس سہارنپوری ، حضرت مفتی اعظم مولانا عزیز الرحمن عثمانی ، حضرت میاں صاحب سید اصغر حسین دیوبندی ، حضرت محمد الیاس کاندھلوی، حضرت مولانا عبد القادر رائپوری ، حضرت خلیفہ غلام محمد دین پوری، حضرت مولانا تاج محمود امروٹی، حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا کاندھلوی مہاجر مدنی، حضرت شیخ الاسلام علامہ ظفر احمد عثمانی ، مفتی اعظم حضرت اقدس مفتی محمد شفیع دیو بندی، حضرت مفتی محمد حسن صاحب ، حضرت مولانا احمد علی لاہوری ، حضرت مولانا شاہ وصی اللہ فتح پوری، حضرت مولانا خیر محمد جالندھری اور دیگر اولیاء اللہ کا تذکرہ اس کتاب میں شامل ہے اللہ تعالیٰ عزیز موصوف کی اس محنت و کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائیں اور دنیا و آخرت میں اس کی جزائے خیر عطا فرمائیں۔ آمین
HaywanatEQurani-Ka-Tasveeri-Album-Urdu books he?
Kitab maojood hai lekin scan nhi hoi. aglay chand dino me hojayegi. inshaAllah