راولپنڈی - کراچی

امتِ مسلمہ کی زبوں حالی پر اہلِ علم و دانش بے چین و مضطرب دکھائی دیتے ہیں اور فکری آبیاری کے لیے عملاً کام کرنا چاہتے ہیں، لیکن شخصیت سازی کے اسلوب سے عدم واقفیت کی وجہ سے مؤثر دینی کام نہیں کر پاتے۔ عملی میدان میں پیش آمدہ مشکلات کے باعث انہیں ایک ایسے مربی کی تلاش ہوتی ہے جو عملی کام کے تقاضوں اور اسالیب سے آگاہ کرے اور ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مثبت دینی کام میں لگا دے۔

اسی ضرورت کے پیشِ نظر عملی کام کا تجربہ رکھنے والے علماء و فضلاء کے لیے یہ مختصر کورس مرتب کیا گیا ہے، تاکہ انہیں دورِ حاضر کے چیلنجز سے روشناس کرایا جائے اور مؤثر دینی خدمت کا طرز سکھایا جائے، تاکہ وہ اپنی ذات کو معاشرے کے لیے نافع و مؤثر بنا سکیں۔

رجسٹریشن و تفصیلات
albn.org/ulama

Tohfa e Dulhan By Maulana Muhammad Haneef Abdul Majeed تحفہ دلہن

Read Online

Tohfa e Dulhan By Maulana Muhammad Haneef Abdul Majeed تحفہ دلہن

Download (11MB)

Link 1      Link 2

تحفہ دلہن
ازدواجی زندگی خوش گوار اور کام یاب بنانے کے لئے ایک بہترین کتاب
تالیف: مولانا محمد حنیف عبد المجيد
صفحات: ۵۳۳
اشاعت: ربیع الثانی ۱۴۳۳ ھ بمطابق مارچ ۲۰۱۲ء
ناشر: بیت العلم کراچی

اس کتاب میں رسول اکرم ﷺ کے زمانے کی چھ مثالی بیویوں کی شوہر کی اطاعت، شوہر کی سچی محبت، شوہر کی عزت، خدمت اور وفاداری، شوہر کو مسلمان اور دین دار بنانے کی فکر کے مبارک واقعات، نیک دلہن کی صفات، دلہن کے لئے شوہر کی نگاہ میں محبوب بننے کے طریقے، دلہنوں کی بری عادتیں اور ان کا علاج، سسرال میں رہنے کے طریقے، دلہن کے ذمہ شوہر کے حقوق، دولہا دلہن کو نصیحتیں، کچھ ایسے گر جس سے دولہا دلہن میں جھگڑا نہ ہو، شادی ہوتے ہی جو خانہ بربادی دولہا دلہن کے جھگڑوں، ساس بہو کے تنازعوں، نندوں کے گلے شکوؤں، دیورانی جیٹھانی کی ناچاقیوں کی بنیاد پر ہوتی ہے جس سے نہ صرف دولہا دلہن بلکہ پورے خاندان و قبیلہ کی زندگی تلخ بن جاتی ہے، ان بربادیوں کی وجوہ اور ان سے بچنے کے طریقوں اور ان جیسے دوسرے مسائل، کے حل پر اپنی نوعیت کی یہ ایک اہم کتاب ہے، ان ہدایات پر دلہن عمل کرے تو ان شاء اللہ تعالی ہر گھر جنت کا نمونہ بن سکتا ہے، اور دین و دنیا میں سرخروئی اور کام یابی حاصل ہو سکتی ہے۔

Tohfa e Dulha – تحفہ دولہا

Sponsored by

Sponsored by

Sponsored by

Sponsored by

3 Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *