Tohfa tun Nikah By Maulana Muhammad Ibrahim Palanpuri تحفۃ النکاح
Download (1 MB)
تحفة النكاح
شادی کے موقع پر اسلامی، جنسی معلومات و اہم ترین احکام و تعلیمت کا عمده مجموعہ
تاليف : حضرت مولانا محمد ابراہیم صاحب پالنیوری
صفحات: ۷۲
ناشر: ادارۃ الرشید کراچی
اس وقت خدائے پاک کے فضل و کرم اور تبلیغی جماعت کی محنتوں سے دین کی جانب جو عام توجہ ہو رہی ہے، جس میں خاص طور سے جوان طبقہ بہت زیادہ متوجہ ہے۔ ان کے متعلق احباب کے ذریعہ یہ بات بھی معلوم ہوگئی کہ وہ سنت رسول ( على صاحبها الف الف سلام ) کا شیدائی اور عاشق ہوتا ہے، اور اپنی جوانی کی پوری زندگی حبیب پاک ﷺ کی سنتوں اور اسلام کے پاک اور سادہ طریقوں کے مطابق گزارنا چاہتا ہے۔
ان جوانوں کے لئے سب سے اہم مسئلہ جوانی کی حفاظت اور شادی بیاہ کے پیش آنے والے معاملات اور خانگی تعلقات ہوتے ہیں، اور چاہتے ہیں کہ اس قسم کی دینی کتابیں اور مذہبی معلومات سے پُر مغز رسالوں کا مطالعہ کیا جائے ، لیکن اسے اتفاق کہئے کہ منگنی ، شادی بیاہ اور پھر بیوی کے ساتھ ہونے والے اندرونی تعلقات و معاملات پر مشتمل کوئی اچھا رسالہ موجود نہیں ہے، نتیجتاً جب شادی وغیرہ کا موقع آتا ہے تو غیروں کی کتا بیں دیکھنی پڑتی ہیں، جس میں انتہائی فحش مضامین اور اخلاق سوز باتیں ہوتی ہیں۔
دوستوں کا اصرار تھا کہ اس موضوع پر دینی مزاج کے مطابق کوئی رسالہ نوجوانوں کے سامنے آئے تو بہت اچھا ہے، تاکہ غیروں کی کتابیں دیکھنے کی ضرورت ہی پیش نہ آئے اور زندگی رسول اللہ ﷺ کی سنتوں کے مطابق گزار سکیں۔
دوستوں کی یہ خواہش بہت عمدہ اور مناسب تھی اور ان کی خواہش کا احترام میرے ذمہ ضروری تھا، مگر ابتداء میں طبیعت کو کافی ترد رہا، پھر اس موضوع پر مضامین کی تیاری بڑا اہم مسئلہ تھا، خصوصاً جبکہ اس قسم کی بہتر کتابیں بھی میسر نہیں۔ لیکن اس کا احساس ضرور رہا کہ گو انوکھا موضوع ہے، مگر ضرورت ایسے رسالہ کی بہت ہے، اور کیا بعید کہ سنت رسول اللہ ﷺ کو زندہ کرنے کی جو بشارتیں دی گئی ہیں ان میں شرکت ہو جائے اور سعادت دارین کا ذریعہ بنے۔
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم پر اعتماد کیا ، اس نے دستگیری فرمائی اور بڑی کوشش کے بعد یہ رسالہ تیار ہوا۔ اللہ تعالیٰ میری کوتاہیوں کو درگزر فرما کر رسالہ کو قبول فرمائے ، اور تمام لوگوں کے لئے مفید بنائے۔۔۔ مرتب
Leave a Reply