ادہم شرقاوی عصر حاضر کے ممتاز مصنفین میں سے ہیں۔ ان کی زیر نظر عربی کتاب ” أنت أيضًا صحابية ” ایک پکار ہے عصر حاضر کی ہر اس بیٹی، بہن، بیوی اور ماں کے نام، جو اپنی زندگی کو اسوہ صحابیات رضی اللہ عنہن کے سانچے میں ڈھالنے کی تڑپ رکھتی ہے۔ مصنف نے نہایت خوبصورتی سے یہ نکتہ واضح کیا ہے کہ صحابیہ ہونا صرف ایک تاریخی دور تک محدود نہیں، بلکہ یہ ایک طرز فکر اور ایک اعلیٰ کردار کا نام ہے جو ہر دور میں اپنایا جا سکتا ہے۔ اس کتاب کو اردو قالب میں ڈالا گیا ہے تاکہ ہماری اردو داں خواتین بھی اس قیمتی سرمائے سے فیض یاب ہوسکیں۔ ترجمہ میں اصل عبارت کی روح اور مصنف کا مخصوص “ادبی سوز” کو برقرار رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔
Leave a Reply