عمدة الأقاويل في تحقيق الأباطيل – غیر معتبر احادیث کی تحقیق
عوام وخواص کی زبانوں اور ان کی کتابوں میں بڑی کثرت سے ایسی احادیث پائی جارہی ہیں جن کی یا تو کوئی سند اور اصل نہیں یا اس کی سند تو ہے مگر محدثین کے نزدیک وہ سند معتبر نہیں، اس کتاب میں اسی قسم کی احادیث کو جمع کر کے محدثین کرام کی تحقیقات پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ نیز وضع ، واضع ، موضوع ، زمانہ وضع ، اسباب وضع ، نتائج وضع اور پھر ائمہ محدثین و علماء محققین کی طرف سے دفاع اور اس کے لیے علم اسماء رجال ، علم جرح و تعدیل کی تدوین وغیرہ پر مشتمل ایک مبسوط مقدمہ لکھ دیا گیا تاکہ اس موضوع پر قاری کو یک گونہ بصیرت حاصل ہو جائے۔
Leave a Reply