راولپنڈی - کراچی

امتِ مسلمہ کی زبوں حالی پر اہلِ علم و دانش بے چین و مضطرب دکھائی دیتے ہیں اور فکری آبیاری کے لیے عملاً کام کرنا چاہتے ہیں، لیکن شخصیت سازی کے اسلوب سے عدم واقفیت کی وجہ سے مؤثر دینی کام نہیں کر پاتے۔ عملی میدان میں پیش آمدہ مشکلات کے باعث انہیں ایک ایسے مربی کی تلاش ہوتی ہے جو عملی کام کے تقاضوں اور اسالیب سے آگاہ کرے اور ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مثبت دینی کام میں لگا دے۔

اسی ضرورت کے پیشِ نظر عملی کام کا تجربہ رکھنے والے علماء و فضلاء کے لیے یہ مختصر کورس مرتب کیا گیا ہے، تاکہ انہیں دورِ حاضر کے چیلنجز سے روشناس کرایا جائے اور مؤثر دینی خدمت کا طرز سکھایا جائے، تاکہ وہ اپنی ذات کو معاشرے کے لیے نافع و مؤثر بنا سکیں۔

رجسٹریشن و تفصیلات
albn.org/ulama

Zikar ki Taseer By Mufti Ikram ud Din Paturdavi ذکر کی تاثیر

Zikar ki Taseer By Mufti Ikram ud Din Paturdavi ذکر کی تاثیر از حضرت مولانا مفتی محمد اکرام الدین صاحب پاتورڈوی

Read Online

Download (1MB)

Link 1       Link 2

ذکر کی تاثیر اور ذکر کے ۷۳ فوائد

یہ رسالہ ذاکرین او سالکین طریقت کو ذکر کی مزید ترغیب اور قلوب میں عشق الہی کی مزید آگ پیدا کرنے اور بھڑکانے کے غرض سے ترتیب دیا ہے ، رسالہ کے شروع میں حضرت اقدس مفتی محمود حسن صاحب گنگوہی کا ایک بیان جو ذکر پر ابھارنے والا اور بہت ہی پر تاثیر ہے، اس کے بعد حضرت اقدس شیخ زکریا صاحب کے فضائل ذکر سے ذکر کے ۷۳ فوائد جو ذکر کرنے پر آمادہ کرنے کے لئے بے نظیر اور کافی ہے اور آخر میں خواجہ عزیز الحسن صاحب مجذوب کے ذکر سے متعلق شوقیہ اشعار جو ”چہل بند اذکار چشتیاں“ کے نام سے مشہور ہے، اس کو پیش کیا ہے جو خواجہ صاحب نے خاص اسی غرض سے تحریرفرمایا تھا کہ اس کو پڑھ کر ذاکرین و سالکین کا شوق ذکر دوبالا ہو۔

مؤلف: حضرت مولانا مفتی محمد اکرام الدین صاحب پاتورڈوی ثم راندیری استاذ الحدیث دار العلوم اشرفیہ راندیر، سورت گجرات
صفحات : ۵۳
ناشر: مكتبہ فيض فقيہ الامت سورت گجرات

Sponsored by

Sponsored by

Sponsored by

Sponsored by

2 Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  1. کوئی کتاب لوڈ نہی ھو رھی کافی دنوں سے کیا وجہ احباب گرامی