Al Asal ma’a Ahadithih wa Usoolih By Maulana Samiruddin Qasmi الاصل مع احاديثه و اصوله

Read Online
Download Link 1
Download Link 2
کتاب الاصل مع احادیثہ و اصولہ
کتاب الأصل جو المبسوط کے نام سے مشہور ہے، فقہ حنفی کے بانی ائمہ میں سے اہم ترین شخصیت، امام محمد بن حسن شیبانیؒ کی سب سے پہلی اور بنیادی تصنیف ہے جو پورے حنفی فقہ کی جڑ اور بنیاد (ظاہر الروایۃ) تسلیم کی جاتی ہے۔ جس میں ابو سلیمان جو زجانی کی روایت سے براہ راست امام محمد رحمہ اللہ سے مسائل نقل کئے گئے ہیں۔
پیش نظر کتاب مولانا ثمیر الدین صاحب قاسمی زید مجدہم کی تحقیقی کاوش کا ثمرہ ہے۔ جس میں تمام مسائل کے دلائل آیات قرآنیہ ، احادیث نبویہ ، آثار صحابہ ، اور اقوال تابعین سے مرتب انداز پر جمع کر دیئے گئے ہیں، انتخاب احادیث میں صحاح ستہ کے علاوہ مصنف ابن ابی شیبہ ، مصنف عبد الرزاق، مسند احمد اور طبرانی کو بھی پیش نظر رکھا گیا ہے۔ مقصد یہ دکھلانا ہے کہ احناف کے مسائل احادیث صحیحہ ، آیات قرآنیہ ، آثار صحابہ اور اقوال تابعین سے مؤید ہیں۔ ہر ہر مسئلے کے لئے تین تین احادیث اور اکثر مسائل کے لئے اصول بیان کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے۔
مؤلفين: حضرت مولانا سید عبد الستار اطہر صاحب بھاولپوری و حضرت مولانا محمد تبارک صاحب قاسمی، گڈاوی
نگراں: حضرت مولانا ثمیر الدین قاسمی صاحب دامت برکاتہم
ناشر: مکتبہ ثمیر ، مانچیسٹر، انگلینڈ
کتاب کی خصوصیات
الف۔ اعراب کے ساتھ الاصل کی متن ہے، تا کہ متن پڑھنا آسان ہو جائے۔
ب۔ ہر ہر مسئلے کے لئے آیت یا حدیث یا قول صحابی، یا قول تابعی ہے۔
ج۔ کون سی آیت ہے ، کون سی حدیث ہے، کون سا قول صحابی ہے ، اور کون سا قول تابعی ہے ، اس کی وضاحت کر دی گئی ہے ، تاکہ مسئلے کی قوت و ضعف کا پتہ چلے۔
د۔ یہ ساری آحادیث صرف ۱۳ کتابوں سے لی گئی ہے جو اولین کتابیں ہیں۔
ہ۔ عبارت العلماء بڑی چیز ہے ، لیکن موضوع کے پیش نظر اس سے استدلال نہیں کیا گیا ہے۔
و۔ اکثر متن کے لئے اصول بیان کیا گیا ہے تا کہ مسئلہ سمجھنا آسان ہو جائے۔
ز۔ مشکل الفاظ کو سمجھنے کے لئے لغت بھی دی گئی ہے۔
ح۔ کتاب بہت آسان لکھی گئی ہے ، درسگاہ میں سامنے رکھ کر پڑھانے کے قابل ہے۔
جلد 1
كتاب الصلوة – باب الدخول في الصلوة – باب افتتاح الصلوة – باب الوضوء والغسل من الجنابة – باب البئر وما ينجسها – باب ثياب اهل الذمة – باب المسح علي الخفين – باب التيمم بالصعيد – باب ما ينقض التيمم – باب الاذان – باب من نسى صلاة – باب مواقيت الصلوة – باب ماجاء في القيام في الفريضة، فصل في القراءة – باب الحدث في الصلوة – باب الامام يحدث ولا يقدم احدا – باب المسافر يحدث فيقدم مقيما – باب الامام يحدث فيقدم جنبا او صبيا
جلد 2
باب صلاة المريض – باب السهو في الصلاة – باب الزيادة في السجود – باب صلاة المسافر – باب السجدة – باب المستحاضة – باب صلاة الجمعة – باب صلاة العيدين – في ايام التشريق – باب صلاة الخوف والفزع – باب غسل الشهيد – باب غسل الميت – باب صلاة الكسوف – باب صلاة الاستسقاء – باب الصلاة بمكة وفي الكعبة
منتخب موضوع
Related Books









Leave a Reply