Share this Book
Related Books
Response
-
ماشاءاللہ
اللہ تعالیٰ آپ کی محنت کو قبول فرمائے آمین
Download (2MB)
آپ دفاع اسلام کیسے کریں؟
مؤلف: محمد عامر صدیقی بجنوری
صفحات: 176
ناشر: مکتبہ الافتخار قاضی پاڑہ ( بجنور)
یہ مجموعہ تقاریر، اسلام کے بنیادی عقیده وجود باری اور توحید و رسالت کے اثبات اور اغیار کی جانب سے مذہب اسلام کی تعلیمات اور حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پاکیزہ زندگی پر کیے جانے والے اعتراضات کے دفاع پر مبنی ہیں۔
“بشارات محمدی مذہب ہنود میں” اور “پیغمبر اسلام اغیار کی نظر میں” الفضل ما شهدت به الاعداء کی تشریح و توضیح ہے۔
دفاع اسلام کے سلسلہ میں تقریباً ان تمام مسائل کو تقریر کا موضوع بنایا گیا ہے جن کو بہانہ بنا کر اسلام اور تعلیمات اسلام کو ہدف ملامت بناتے ہیں یا حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پاکیزہ زندگی داغدار بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔
مجموعی طور پر اغیار تک اسلام کی صحیح شبیہ پہنچانے اور اسلام کا ایک دین فطرت ہونے کے اعتبار سے تعارف کرانے کی یہ ایک کامیاب کوشش ہے۔
Related Books


یہ حضرات دوسروں کو قربانی کی ترغیب دیتے ہیں، فضائل سناتے ہیں، مسائل اور آداب سیکھاتے ہیں جبکہ خود اس عمل سے محروم رہتے ہیں۔
یہ وہ لوگ ہیں جن کی ہر عید اس امید کے ساتھ آتی ہے کہ اس دفعہ قربانی کریں گے لیکن ہر دفعہ کی طرح یہ عید بھی یوں ہی گذر جاتی ہے تب یہ اور ان کے بچے ایک دوسرے کو تسلی دیتے ہوئے اگلی عید سے امید باندھ لیتے ہیں۔
ان کا عید کا دن، انتظار کا دن ہوتا ہے، رشتہ داروں، پڑوسیوں کا انتظار، دوستوں اور تعلق والوں کا انتظار۔
یہ لوگ عید کے دن گھر جائیں تو بچوں کے سامنے ٹوٹتے بنتے ہیں، باہر جائیں تو عزت نفس کو ٹھیس پہنچتی ہے۔
یہ لوگ رب کی مرضی، تقدیر کے فیصلوں، معاشرے کے عدم توازن کو تو سمجھتے ہیں اور صابر رہتے ہیں لیکن ان کے ماتحت تو نہیں سمجھتے ہوں گے۔
کیا یہ اپنی محرومی، مایوسی، ہماری رویوں کو لیکر اپنے رب سے راز و نیاز نہیں کرتے ہوں گے؟۔
لہذا ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ جو لوگ پورا سال ہماری فکر کرتے ہیں ایسے موقع پر ہم ان کی فکر کریں۔ اپنے آس پاس ایسے لوگوں کو ڈھونڈیں اور ان کو اپنی خوشیوں میں شریک کریں۔ اگر آپ کو رہنمائی چاہیے تو ہم سے رابطہ کریں۔
Leave a Reply