Ahkam e Qurbani Aqal o Naqal ki Roshni Mein By Maulana Ashraf Ali Thanvi احکام قربانی عقل و نقل کی روشنی میں
Download (2MB)
احکام قربانی عقل و نقل کی روشنی میں
عشرہ ذی الحجہ کی فضیلت، عرفہ کا روزہ، تکبیر وتشریق اور قربانی سے متعلق احکام اور اشکالات کے جوابات
افادات: حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی
انتخاب وترتيب: مولانا محمد زید مظاہری ندوی
صفحات: ۸۰
ناشر: ادارہ افادات اشرفیہ، دوبگا ، ہر دوئی روڈ لکھنو
ایک مرتبہ صحابہ کرام نے رسول اللہ ﷺ اللہ سے قربانی کے متعلق دریافت فرمایا کہ قربانی کی حقیقت کیا ہے؟ آپ نے فرمایا: ” یہ تمہارے باپ ابراہیم علیہ السلام کی سنت ہے۔ قربانی کے ابراہیم علیہ السلام کی سنت ہونے کا کیا مطلب ہے ، اور اس کی تاریخ کیا ہے، قربانی حضرت ابراہیم اور اسماعیل علیہ السلام کے کسی واقعہ کی یادگار ہے جس کا ہم کو قرآن میں حکم دیا گیا ہے، اور اس واقعہ سے ہم کو کیا عبرتیں اور نصیحتیں ملتی ہیں، قربانی کی روح اور اس کا فلسفہ و مقصد کیا ہے ، قربانی کرنا عقل کے موافق ہے یا نہیں، اگر خلاف عقل ہے تو اس پر ہونے والے عقلی اشکالات کے کیا کیا جوابات ہیں ، یہ اور اس طرح کے بے شمار سوالات آج لوگوں کی زبانوں پر آتے ہیں۔
اللہ تعالی جزاء خیر دے حضرت حکیم الامت مولانا اشرف علی صاحب تھانوی کو کہ وہ ساری باتوں کو تفصیل کے ساتھ مواعظ و ملفوظات میں بیان فرما گئے ہیں لیکن وہ سارے مضامین منتشر تھے ان کو یکجا کرنے اور مرتب کرنے کی ضرورت تھی ، اللہ تعالی کی توفیق سے احقر نے اس کام کو انجام دیا ، اب یہ مرتب مجموعہ آپ کے سامنے ہے انشاء اللہ اس موضوع پر ہر اعتبار سے کافی وشافی ہوگا ، اللہ تعالی محض اپنے فضل و کرم سے اس معمولی کوشش کو قبول فر مائے ، اور امت مسلمہ کی ھدایت کا ذریعہ بنائے، ربنا تقبل منا انك انت السميع العليم وتب علينا انك انت التواب الرحيم۔۔۔ مرتب
Leave a Reply