Download (2MB)
عقیقہ کے مسائل کا انسائیکلو پیڈیا
حروف تہجی کی ترتیب کے مطابق
مؤلف: مفتی محمد انعام الحق قاسمی صاحب دار الافتاء جامعة العلوم الاسلاميه علامہ بنوری ٹاؤن کراچی
تخریج: مفتی محب الحق صاحب
صفحات: ۱۷۱
ناشر: بیت العمار کراچی
بچے کی پیدائش پر والدین اور اقرباء رشتہ داروں کو بہت زیادہ خوشی ہوتی ہے، رونق اور رزق میں اضافہ ہوتا ہے، پیار کرنے کے لیے ایک معصوم پھول مل جاتا ہے اس خوشی ، فرحت اور قلبی سرور کے شکر کے طور پر عقیقہ کیا جاتا ہے اس سے دوست احباب، فقراء و مساکین اور دیگر رشتہ داروں کی دعا حاصل کی جاتی ہے، جب ان کو عقیقہ کا گوشت لے گا، اور کھانے کی دعوت ملے گی ، تو فطری اور طبعی طور پر ان کے دل سے بچے کے لیے دعائیں نکلیں گی ، اور لوگوں کی دعاؤں کی وجہ سے بچے آسمانی زمینی آفات ، بلیات اور بیماری اور حادثات سے محفوظ ہو جاتے ہیں، عقیقہ کی وجہ سے بلائیں ٹل جاتی ہیں، اور بچے بڑے ہو کر ماں باپ کے فرمانبردار ہوتے ہیں اور وہ شیطانی اثرات اور اس کے شرور وفتن سے محفوظ ہو جاتے ہیں اور عقیقہ کی وجہ سے بچے کے والدین، رشتہ دار، دوست احباب اور عام لوگوں کے درمیان تعلق اور محبت کی فضاء پیدا ہوتی ہے، دونوں سے لوگوں کے دل ایک دوسرے کے قریب ہوتے ہیں محبت اور انسیت ہوتی ہے، جھگڑے فساد اختلافات اور رنجشیں ختم ہو جاتی ہیں
اللہ تعالی کے فضل و کرم سے یہ مختصر کتاب تیار ہوگئی ہے، اس میں عقیقے کے مسائل، حکمت اور فوائد حروف تہجی کی ترتیب سے موجود ہیں۔۔۔۔ مؤلف
فیس بکی دوست باخبر رہنے کے لئے ہمارا فیس بک پیج فالوو کرسکتے ہیں۔ شکریہ۔