Asan Seerat un Nabi [S.A.W] – آسان سیرت النبی ﷺ
Download (5MB)
خطبات سیرت النبی صلی اللہ علیہ و سلم
مصروف حضرات کے لیے سیرت طیبہ کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کیے ہوئے
جمع و ترتیب: مولانا محمد اسحق ملتانی
صفحات: ۴۰۲
اشاعت: ۱۴۳۷
ناشر: ادارہ تالیفات اشرفیہ ملتان
عرض مرتب
اللہ تعالیٰ کی توفیق سے چند سال قبل ادارہ نے اپنے اکابر کی سیرت کے موضوع مستند کتب سے ایک جامع کتاب “جدید سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم” تین جلدوں میں مرتب کر کے شائع کی جو کہ ما شاء اللہ نہ صرف اہل خواص میں مقبول ہوئی بلکہ عوام الناس میں بھی مقبول و معروف ہوئی ۔ یہ مکمل سیرت 15 سو سے زائد صفحات پر ایک مفصل سیرت ہے۔ یہ عظیم مبارک کتاب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مفصل سیرت کے مطالعہ کرنے والے خوش نصیبوں کے لیے تو جامع ہے۔ لیکن دور حاضر کی مصروفیت کے پیش نظر ایسی ضخیم کتاب کا مطالعہ مشکل ہو رہا ہے۔
زیر نظر جدید کتاب گویا مذکورہ ضخیم سیرت کا عطر اور خلاصہ ہے ۔ جس میں سیرت طیبہ کے مختصر مضامین، واقعات، عہد نبوت کی مبارک یادیں، حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی مثالی معاشرت، معاملات، اخلاقیات، اپنوں اور غیروں سے برتاؤ، صبر و تحمل، ایثار و قربانی جیسے دیگر کئی عنوانات پر سیرت کے بکھرے موتیوں کی خوبصورت مالا ہے۔ اس کتاب میں سیرت طیبہ کے تقریبا تمام پہلوؤں پر مختصر جواہرات جمع کیئے گئے ہیں۔ جن کا مطالعہ گویا مکمل سیرت طیبہ کے مطالعہ کرنے کے مترادف ہے۔ آج کا مزاج اور ذوق طویل مضامین کی نسبت مختصر چھوٹی چھوٹی باتوں کو زیادہ دلچسپی اور شوق سے پڑھ لیتا ہے ۔ اس کتاب میں کوشش کی گئی ہے کہ مصروف خواتین و حضرات اور ذوق حاضر کی مکمل رعایت کی جائے۔
اللہ تعالی اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کے وسیلہ سے اس آسان سیرت کو بھی ہمارے لیے وسیلہ نجات بنائے .. اور سیرت کے ان جواہرات کو عملی زندگی میں اجاگر کرکے روز محشر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت کا ذریعہ بنائے آمین۔
Leave a Reply